Al-Risala · February 1987 · page 43

Sicily for a time acknowledged the Fatimid

الرسالہ، فروری ۱۹۸۷، صفحہ ۴۳

اس ہوٹل میں ٹھہرا ۔ اتفاق سے انھیں تاریخوں میں اس آدمی کی برتھ ڈے تھی ، ہوٹل والوں نے عین اس تاریخ کو اچانک برتھ ڈے کا کیک اس کو پیش کر کے اسے حیرت میں ڈال دیا :

The Management surprised him with a birthday cake. تاجر اپنی تجارت میں اسی وقت کامیاب ہوتا ہے جب کہ وہ یک طرفہ اخلاقیات کے ذریعہ اپنے گاہک کے دل کو جیت لے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ دعوت حق کا بھی ہے۔ حق کے داعی کو بھی یک طرفہ عمل کے ذریعہ مدعو کے دل کو جیتنا پڑتا ہے۔ اس کے بغیر کسی کے اندر وہ گہرا اثر پیدا فہمیں ہو سکتا جو ایک آدمی کو اپنے راستہ کی تبدیلی پر مجبور کر دے۔

" سوئزر لینڈ " کے نام سے غالباً سب سے پہلے میں اس وقت واقف ہوا جب کہ ابھی میری کم عمری کا زمانہ تھا اور میرے گھر والوں نے مجھے ایک آٹومیٹک گھڑی پہننے کے لیے دی۔ اس پر سوئس گھڑی (Swiss Watch) لکھا ہوا تھا۔ اس سے میرے ذہن پر یہ تصور قائم ہو اکو سوئزر لینڈ گھڑیوں کا ایک ملک ہے۔ مگر بعد کی معلومات نے صرف جزئی طور پر اس کی تصدیق کی۔ بعد کو معلوم ہوا کہ سوئزرلینڈ اسی درجہ میں گھڑیوں کا ملک ہے جس درجہ میں عرب اونٹوں یا کھجوروں کا ملک ۔ میری یہ گھڑی کنچی دیے بغیر اپنے آپ چلتی تھی ۔ اپنی کم عمری کی بنا پر اس وقت میں نے یہ سمجھا کہ وہ شاید نبض کی حرکت سے چلتی ہے۔ یہ غلط نہی اس وقت رفع ہوئی جب کہ کچھ عرصہ بعد گھڑی بند ہو گئی۔ اس وقت میں نے اس کو ایک گھڑی ساز کو صفائی کےلیے دیا ۔ اس نے کھول کر دکھایا کہ گھڑی کے اندر ایک خاص طرح کا پہیہ نما پرزہ ہے جو ایک تہائی کے بقدر کٹا ہوا ہے ۔ یہ پہیہ ہاتھ کی حرکت سے برابر گھومتا رہتا ہے اور گھڑی کو کوک دیتا رہتا ہے ۔ اس پرزہ کو روٹر (Rotor) کہا جاتا ہے۔ یہ آٹومیٹک گھڑی کی قدیم تکنیک تھی۔ اب نئے قسم کی آٹومیٹک گھڑیاں بازار میں ملنے لگی ہیں۔ کم عمری کے اس واقعہ نے مجھے ہمیشہ کے لیے یہ سبق دیدیا کہ کسی چیز کے بارہ میں محض قیاس سے کوئی رائے قائم نہیں کرنا چاہیے۔ صحیح رائے وہ ہے جو مکمل معلومات کی بنیاد پر قائم کی جائے۔ سوئزرلینڈ کے ایک شہر لی لاکل (Le Locle) کے چوراہے پر ایک نوجوان کا اسٹیچو لگا ہوا ہے۔ یہ ڈینیل جین ریچرڈ (Daniel Jean-Richard) کا اسٹیچو ہے۔ وہ ۱۶۷۲ میں پیدا ہواور ۱۷۳۱ میں اس کی وفات ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بار گھوڑے کا ایک انگریز تاجر ادھر سے گزرا

‹ Previous page Next page › Contents of February 1987 All issues

Printed page