Al-Risala · February 1987 · page 36

A scandal involving arms for Iran

الرسالہ، فروری ۱۹۸۷، صفحہ ۳۶

ساڑھے تیرہ ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ۔

سوئٹزر لینڈ کے خفیہ کھاتے نا جائز دولت جمع کر کا محفوظ ترین ذریعہ بن گئے ہیں ۔ ان کھاتوں کے ذریعہ جاسوسوں اور تخریب کاروں کو رقمیں فراہم کی جاتی ہیں ۔ اخبارات میں یہ خبر آئی تھی کہ ۱۹۸۵ میں ایران نے سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں ۱۲ ملین ڈالر جمع کیے اور اس کے ذریعہ سے خفیہ طور پر امریکی ہتھیار خریدا ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ امریکی ہتھیار اسرائیل کے راستہ سے ایران پہنچے ۔ ٹائمز آف انڈیا ۲۳ نومبر ۱۹۸۶ ، صفحہ ۱۶ )

ہمارے جہاز میں دوسرے اخبارات ورسائل کے ساتھ امریکہ کا ٹائم میگزین بھی موجود تھا۔ ٹائم نے پہلے ۲ سال میں ۷۲ کور اسٹوری چھاپی ہے ۔ اس کی اشاعت ۸ دسمبر ۱۹۸۶ میں اس کی ۴۷ ویں کور اسٹوری تھی۔ یہ ایران کے لیے امریکی ہتھیار کی سپلائی کے بارہ میں تھی اور اس کا عنوان تھا :

A scandal involving arms for Iran

ٹائم کی اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایران نے سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں خفیہ کھاتے نے کھول رکھے ہیں۔ ان کے ذریعہ وہ مغربی ملکوں سے بھاری قیمت دے کر ہتھیار خرید تا ہے ۔ ٹائم کے مطابق ، اس دوران اسرائیل نے ایران کے ہاتھ ۲۲ ملین ڈالر کے امریکی ہتھیار فروخت کیے۔ یہ ہتھیار امریکہ کی اصل قیمت کے لحاظ سے ۱۲ ملین ڈالر کے تھے ۔ اس طرح اسرائیل نے تقریباً ۲۵۰ فی صد زیادہ قیمت وصول کی۔ اسرائیل نے اصل رقم (Exact amount) امریکہ (سی آئی اے) کو ادا کی اور باقی رقم خود رکھ لی :

Israel sold Iran $ 12 million worth of weapons at a price that included a mark-up as high as 250%, or $ 42 million (p 20). جنیوا کی جس عمارت میں ایران نے ہتھیاروں کا یہ معاملہ کیا ، اس کی تصویر ٹائم (۱۵ دسمبر ۱۹۸۶ صفحہ ۱۳ پر دیکھی جا سکتی ہے ۔

ایران کے اپنے اعلان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل دونوں عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔ ان عظیم تر دشمنوں سے امام خمینی کا اتحاد ہو جاتا ہے ، مگر عراق کے صدام حسین سے ان کا

‹ Previous page Next page › Contents of February 1987 All issues

Printed page