A scandal involving arms for Iran
الرسالہ، فروری ۱۹۸۷، صفحہ ۴۰
پر ہیں۔ مثلاً علی العین (Allalin) اور الماجل (Almagell) وغیرہ۔ مغربی مورخین نے اپنی کتابوں میں عربوں کے سوئزرلینڈ میں داخلہ کی یہ تصویر پیش کی ہے کہ وہ یہاں لوٹ مار کرنے آتے تھے۔ چنانچہ خود امیر شکیب ارسلان نے اپنی مذکورہ کتاب میں اس طرح کے عنوانات قائم کیے ہیں ــــــــــ نزول العرب في بروفانس وغاراتهم من هنالك على سافواي وبييمونت، سويسرة، غارات العرب على سويسرة في اواسط القرن العاشر ـــ پروفیسر ہٹی نے اپنی کتاب (تاریخ عرب) میں سوئزرلینڈ میں قدیم مسلمانوں کے داخلہ کے بارہ میں ایک پیراگراف لکھا ہے۔ اس میں وہ لکھتے ہیں کہ اغالبہ اپنی پیش قدمی کے دوران صرف اٹلی کے ساحل تک نہیں رکے ۔ ۸۶۹ء میں انھوں نے مالٹا کو فتح کر لیا۔ اٹلی اور اسپین سے ان کے حملے دسویں صدی میں الپائن کے دروں کے ذریعہ وسط یورپ تک پہنچے تھے۔ الپ کے علاقہ میں متعدد عمارتیں اور دیواریں ہیں جن کو سیاحوں کی گائیڈ بک قدیم مسلمانوں کے حملوں سے منسوب کرتی ہیں۔ سوئزرلینڈ میں کچھ جگہوں کے نام عرب اصل سے تعلق رکھنے والے نظر آتے ہیں، مثلاً گابی اور الگابی جو بظاہر الجابی (محصل) کی بدلی ہوئی صورت ہے :
The Aghlabids did not limit their operations to the Italian coasts. In 869 they captured Malta. From Italy and Spain piratical raids in the tenth century extended through the Alpine passes into mid-Europe. In the Alps are a number of castles and walls which tourists' guides attribute to the invasion of the Saracens. Certain Swiss place-names, such as Gaby and Algaby (al-jabi?, tax collector) which appear in Baedeker's Switzerland, may possibly be of Arabic origin. Philip K. Hitti, History of The Arabs, Macmillan, London, 1968. p. 605 مسلمان اغالبہ اور فاطمیہ کے دور میں سوئزرلینڈ میں داخل ہوئے۔ مگر یہاں ان کی کبھی حکومت قائم نہ ہو سکی۔ اگر چہ بعض مسلم مصنفین نے یہاں قیام حکومت کا دعویٰ کیا ہے۔ مثلاً ڈاکٹر محمد حمید اللہ صاحب نے اپنی کتاب تعارف اسلام (An Introduction to Islam) میں لکھا ہے کہ عباسی دور میں تیونس کے گورنر کو دعوت دی گئی کہ وہ سسلی کی خانہ جنگی میں مداخلت کرے۔ اس کے بعد تیونس کے مسلم گورنر نے جزیرہ سسلی پر قبضہ کر لیا۔ مزید وہ اٹلی کے بڑے حصہ پر بھی قابض ہو گیا۔ حتیٰ کہ مسلمان
‹ Previous page Next page › Contents of February 1987 All issues