Muslims and the Science Education
الرسالہ، فروری ۱۹۸۸، صفحہ ۴۶
یہ پیدا ہوا ہے کہ مرکز کی مطبوعات لوگوں کو تحفہ میں دیں۔ مثلاً دہلی کے ایک صاحب نے حال میں اپنی لڑکی کی شادی کی تو لڑکی کو تحفہ میں "خاتونِ اسلام" دی اور داماد کو تحفہ میں "پرافٹ آف ریوولیوشن" عطا کیا۔
الرساله خدا کے فضل سے حیرت انگیز طور پر لوگوں کے درمیان نفوذ کر رہا ہے۔ اس کی مثالیں روزانہ مختلف صورتوں میں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایک خاتون لکھتی ہیں : آپ کا الرساله بغور پڑھتی ہوں ، بار بار پڑھتی ہوں۔ پھر بھی دل کی تشنگی باقی رہتی ہے۔ اب تک میں رسالہ دوسروں سے مانگ کر پڑھ رہی تھی۔ اب میں چاہتی ہوں کہ جو رسالہ میں بار بار پڑھنا چاہتی ہوں اور جس سے ہر بار ایک نیا نقطہ نظر میرے سامنے آتا ہے اور عقل حیران رہ جاتی ہے کہ آپ کے لکھنے کا انداز کیسا نرالا اور اچھوتا ہے۔ خدا آپ کی عمر دراز کرے مجھے الرساله کا ممبر بنا لیجئے ۔ میں یہ رسالہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں چاہتی ہوں اور اس کے لیے ڈرافٹ بھیج رہی ہوں (مسز خورشید عباس ، پونہ)
دلشاد گارڈن (دہلی ۳۲) میں ۲۶ دسمبر 1987 کو سیرۃ النبی کا ایک جلسہ ہوا۔ اس میں تعلیم یافتہ مسلمان اور ہندو شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی روشنی میں انسانی کامیابی کا راز۔ منتظمین نے اس موقع پر الرساله انگریزی اکتوبر 1987 صفحہ ۱۰ کے مضمون کی فوٹو کاپیاں تیار کر کے لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ ایک صاحب نے کہا کہ الرساله نے ہمارے کام کو بہت آسان کر دیا۔ کیوں کہ ہم ایک صفحہ کا کوئی با معنی انگریزی مضمون شائع کر کے تقسیم کرنا چاہتے تھے۔ ایسا مضمون ہم کو کہیں اور سے نہیں مل سکتا تھا۔ وہ ہم کو انگریزی الرساله میں بآسانی مل گیا ۔
مالدیپ میں ۷۔ ۱۱ دسمبر 1987 کو ایک انٹرنیشنل اسلامک کانفرنس ہوئی۔ صدر اسلامی مرکز نے کانفرنس کی دعوت پر اس میں شرکت کی۔ اس سفر کی مفصل رو داد انشاء اللہ الرساله میں شائع کر دی جائے گی ۔
الرسالہ کی یہ انوکھی صفت ہے کہ جو شخص اس کو ایک بار دیکھ لیتا ہے وہ اس کا گرویدہ
‹ Previous page Next page › Contents of February 1988 All issues