Al-Risala · March 1988 · page 19

Vijai Lakshmi Pandit, The Scope of Happiness

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۸، صفحہ ۱۹

کو ہماری لائبریری میں آجائیں۔ ۔ شام کو میں وہاں پہنچا تو انھوں نے دس انگریزی کتابیں خاص اسی موضوع پر میرے حوالے کر دیں ۔ کتنا فرق ہے ایک میں اور دوسرے میں ۔

مالدیپ کے لئے میرا دوسرا سفر دسمبر ، ۱۹۸۸ میں ہوا۔ یہ سفر دوبارہ ایک انٹرنیشنل اسلامک کانفرنس میں شرکت کے لئے تھا جس کا اہتمام حکومت مالدیپ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ۵ دسمبر، ۱۹۸۸ کی صبح کو فجر سے پہلے گھر سے روانہ ہونا تھا۔ ۴ دسمبر کی شام کو مختلف کاموں میں دیر ہوگئی اور میں ساڑھے بارہ بجے سے پہلے بستر پر نہ جاسکا۔ سوتے وقت دل سے دعا نکلی کہ خدا یا مجھے تین بجے جگادیجئے ۔ تاخیر کی وجہ سے نیند بھی کسی قدر دیر میں آئی۔ میں گہری نیند سوگیا۔ بالکل بے خبر سورہا تھا کہ خلاف معمول اچانک نیند کھل گئی۔ دیکھا تو گھڑی کی ایک سوئی تین پر تھی اور دوسری سوئی بارہ پر۔ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ دل نے کہا کہ اللہ کی مدد ٹھیک اپنے وقت پر آتی ہے۔ اگرچہ انسان اپنی عجلت پسندی کی وجہ سے گھبرا اٹھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ شاید خدا کی مدد آنے والی نہیں۔ ۵ نومبر ، ۱۹۸۸ کی صبح کو انڈین۔ ائیر لائنز کی فلائٹ نمبر ۷۴۶ کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ میرے پاس جو ریٹرن ٹکٹ ہے ، اس پر لکھا ہوا ہے : دہلی ۔ مالدیپ ۔ دہلی۔ اس کو دیکھ کر خیال آیا کہ اسی طرح ہر آدمی کے پاس ایک اور ریٹرن ٹکٹ ہے۔ یہ دوسرا ٹکٹ بظاہر دکھائی نہیں دیتا۔ مگر اس پر غیر تحریری زبان میں پختہ طور پر لکھا ہوا ہے : آخرت ۔ دنیا ۔ آخرت۔ مجھے دہلی سے مالدیپ پہنچ کر وہاں چند دن قیام کرنا ہے اور پھر دوبارہ دہلی واپس آجانا ہے۔ اسی طرح ہر آدمی جو یہاں ہے وہ آخرت سے دنیا میں آیا ہے ، اور دوبارہ اس کو یہاں سے آخرت کی طرف جانا ہے۔ پہلی قسم کے سفر کو ہر شخص جانتا ہے ، مگر دوسری قسم کے سفر کو جاننے والے اتنے کم ہیں کہ دوربین اور خورد بین سے تلاش کرنے پر بھی کہیں کوئی نہیں ملتا۔

ہوائی جہاز کے اعلانات میں ہمیشہ ایک ضروری اعلان سگریٹ نوشی کے بارہ میں ہوتا ہے ۔ ٹوائلٹ میں اسموکنگ نہ کریں ، لینڈنگ کے وقت اسموکنگ نہ کریں ، وغیرہ۔ اعلان کرنے والا سگریٹ نوشی کے بارہ میں ہمیشہ " نہ کریں " والے مواقع کو بتاتا ہے ، وہ " کریں " والے موقع کا اعلان نہیں کرتا۔ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارہ میں " کریں " والی بات کہنے کی ضرورت نہیں۔ وہ تو آدمی بہتاتے بغیر کرے گا۔ ایسی چیزوں کیلئے صرف " نہ کریں " والا پہلو یاد دلانے

‹ Previous page Next page › Contents of March 1988 All issues

Printed page