Al-Risala · March 1988 · page 28

A taste of paradise

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۸، صفحہ ۲۸

ہے۔ اگر چہ سَخَّرَ لكم ما فی السموات والارض کے دوسرے بے شمار پہلو ہیں جو اس سے بھی زیاوہ عجیب ہیں۔ مگر ان کو جاننے کے لئے سائنسی معلومات کی ضرورت ہے لیکن ہاتھی اور سمندر کا مسخر ہونا ایسے کھلے ہوئے واقعات ہیں جن کو ایک عام آدمی بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے ۔ اور ان سے اپنے لئے سبق حاصل کر سکتا ہے۔

مالدیپ کو" سیاحوں کی جنت "کرا جاتا ہے۔ یہاں کثرت سے مغربی ملکوں کے لوگ تفریح اور سیاحت کے لئے آتے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگوں سے یہاں میری گفت گو ہوئی۔ میرا عام تاثر یہ ہے کہ ممسلمانوں میں اور مغربی اقوام میں ایک خاص فرق پایا جاتا ہے۔ اگر آپ ایک سلمان سے کسی موضوع پر گفتگو کریں قو اس کے لئے انتہائی مشکل ہوگا کہ وہ اپنے ذاتی خیالات سے الگ ہوکر آپ کی بات سن سکے۔ وہ آپ کی بات کو اس طرح سنتا ہے جیسے کہ کب آپ کی بات ختم ہو اور وہ دوبارہ اپنے دماغ کا ٹیپ کھول دے۔

میں نے اپنے تجربہ میں بار بار یہ محسوس کیا ہے کہ اس معاملہ میں مغربی انسان کا حال بالکل مختلف ہے ۔ ذاتی طور پر وہ خواہ کوئی بھی خیال رکھتا ہو ، مگر جب آپ اس سے ایک بات کہیں تو وہ اپنے خیالات سے جدا ہو کہ آپ کی بات کو سنے گا۔ ایسا معلوم ہوگا جیسے کہ تھوڑی دیر کے لئے وہ خالی الذہن ہوگیا ہے اور ہر دوسری چیز سے بالکل بے تعلق ہو کر آپ کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بے حد اہم فرق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب سے بڑا سبب ہے جس نے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو جمود کی حالت میں مبتلا کر دیا ہے ، اور مغربی تو میں مسلسل ترقی کی طرف اپنا سفر جاری کئے ہوئے ہیں۔ یہاں ایک پاکستانی افسر سے ملاقات ہوئی۔ وہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے اور اگست ۱۹۴۷ء میں پاکستان منتقل ہو گئے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میراڈس ایڈوانٹیج یہ ہے کہ میں ایک " اردو اسپیکنگ مہاجر ہوں ، اس لئے بڑی ترقیوں کے دروازے میرے لئے بند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا اگر دہ اقلیت میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بے حیثیت ہورہا ہے۔ ان کے الفاظ میں " ان مہاجرین کے اندر Nuisance value تو ہے ، مگر ان کے اندر Democratic value نہیں اس لئے وہ شور وغل تو کر سکتے ہیں ، مگر وہ ملک کے ڈھانچہ میں کوئی موثر تبدیلی لانے کی طاقت نہیں رکھتے ________ جو لوگ " ہند و اکثریت" سے خائف ہو کر پاکستان چلے گئے تھے ، وہ دوبارہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 1988 All issues

Printed page