اسلامی تعلیم کا جائزہ
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۸، صفحہ ۳۳
کی کوشش میں جزء کو بھی کھو دیں ، حتیٰ کہ خود دعوت کو بھی۔
ایک عرب نوجوان نے پر جوش طور پر اس چیز کا ذکر کیا جس کو آجکل صحـــوة اسلاميۃ (اسلامی بیداری) کہا جاتا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ صحوہ اسلامیہ نہیں ہے بلکہ صحوہ قومیہ ہے۔ ان تحریکوں کے پیچھے رومانی جوش کے سوا اور کچھ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے منفی دھوم میں تو ضرور اضافہ کیا ہے۔ مگر ان کے ذریعہ اب تک کوئی مثبت انجام ظاہر نہ ہوسکا۔ اسلامی صحافت کے موضوع پر کلام کرتے ہوتے ایک صاحب نے کہا جو لندن سے آئے تھے، کہ ہمارے نزدیک اسلامی صحافت کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کو معصوم فرض کرتے ہوئے صرف اغیار کو ظالم اور فاسد بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہماری یہ’’اسلامی صحافت‘‘ ہے۔ دوسری طرف یہودی صحافت کا حال یہ ہے کہ میں یہودیوں کے بڑے بڑے اخبارات کو پابندی کے ساتھ پڑھتا ہوں ۔ میں نے پایا ہے کہ یہودی اخبارات میں کسی تحفظ کے بغیر۔ یہودیوں کے درمیان پائی جانے والی خرابیوں کو بتایا جاتا ہے اور کوئی یہودی اس کو برانہیں مانتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی یہ شکایت اگر صحیح مان لی جائے کہ یہودی اور عیسائی اخبارات ہمیشہ مسلمانوں کی بری تصویر پیش کرتے ہیں تو عین یہی بات خود مسلم اخبارات بھی عیسائیوں اور یہودیوں کے بارہ میں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم صحافت سے اگر ہماری مراد مسلم وکالت ہے تو یہ بالکل بے فائدہ ہے۔ اس کے برعکس مسلم صحافت کو بیان واقعہ پر مبنی ہونا چاہئے۔ اس طرح ایک طرف ہم اپنے نقائص سے مطلع ہوکر اس کی اصلاح کی طرف توجہ دے سکیں گے۔ دوسری طرف ہمارے اخبار کو قارئین کے درمیان مقبولیت حاصل ہوگی۔ وکیلا نہ صحافت کو کبھی عمومی ریڈر شپ نہیں مل سکتی، حتیٰ کہ اس گروہ کے درمیان بھی نہیں جس کی وکالت کے لئے اسے جاری کیا گیا ہے۔
سری لنکا سے ایک صاحب کانفرنس میں شریک ہوتے۔ انھوں نے ان مظالم کی تفصیل بیان کی جو اکتوبر ۔ نومبر ۱۹۸۱ میں وہاں کے مسلمانوں کو پیش آئے اور جس کے نتیجے میں تقریباً پچاس ہزار آدمی اپنے وطن کو چھوڑنے پر مجبور ہوتے۔ انھوں نے جو تفصیلات بیان کیں ، ان سے میں نے جو نتیجہ نکالا ، وہ یہ تھا کہ سری لنکا کے ایک علاقہ میں تامل باشندوں نے آزاد تامل اسٹیٹ کا مطالبہ کیا۔ اس علاقہ کے ایک مختصر حصہ میں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔ ان مسلمانوں کو اندیشہ ہوا کہ وہ تامل اسٹیٹ کے
‹ Previous page Next page › Contents of March 1988 All issues