Al-Risala · April 1988 · page 34

Bhopal: Old and New

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۸، صفحہ ۳۴

ہیں۔ اپنی بلندی کے اعتبار سے وہ پورے شہر کی فضا پر چھائے ہوئے ہیں۔ مگر یہ مینار سے بھوپال کے اسلامی دور میں نہیں بنے۔ وہ آزادی کے بعد اس کے سیکولر دور میں، یا زیادہ سخت الفاظ میں، اس کے ہندو دور میں بنائے گئے ہیں۔ اس لحاظ سے ان بلند میناروں کا اصل پہلو یہ نہیں ہے کہ وہ یہ یاد دلاتے ہیں کہ بھوپال کیا تھا، بلکہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ بھوپال کیا ہے۔ یہ مینار نے ماضی کی یادگار کے طور پر نہیں کھڑے ہوئے ہیں، بلکہ وہ مسلمانوں کو علامتی طور پر بتاتے ہیں کہ آج بھی اس ملک میں ان کے لیے یہ موقع کھلا ہوا ہے کہ وہ اپنی عظمت کا مینار بے روک ٹوک تعمیر کر سکیں ۔ وہ حال کے امکان کو بتاتے ہیں نہ کہ صرف گزرے ہوئے ماضی کو۔ ایک صاحب جو شاعر ہیں، انھوں نے بھوپال پر گفت گو کرتے ہوئے کہا : شہر بھوپال کو یہ اعزاز میسر ہے کہ اس نے اپنے سینہ پر قیامت سے پہلے ایک قیامت جھیلی ہے۔ ایک زہریلی قیامت جو ایک ہی رات میں ہزاروں بے گناہوں کی دردناک موت کا سبب بنی اور لاکھوں لوگوں کو زہر آلود کر گئی ۔ قدیم روایتوں اور تہذیب کے اس شہر نے جدید سائنسی دور کے اس تحفہ کو کمال تحمل سے اپنے سینہ پر جھیلا اور کسی سے شکوہ تک نہیں کیا ؟ مذکورہ صاحب کی مراد گیس کے اس حادثہ سے تھی جو بھوپال میں ۳ دسمبر ۱۹۸۴ کو پیش آیا تھا۔ میں نے کہا کہ آپ نے صحیح فرمایا۔ مگر اس کلام میں "اعزاز" اور "جھیلا" جیسے الفاظ میرے ذوق کے مطابق نہیں ۔ اگر میں اس کو کہوں تو میں یوں کہنا پسند کروں گا کہ : اس شہر کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس نے قیامت سے پہلے ایک قیامت کا تجربہ کیا ۔

۲۸ نومبر کی شام کو ٹیگور ہال میں عمومی جلسہ تھا۔ علماء اور رہنماؤں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ وسیع ہال پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ مختلف لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں تقریریں کی۔ تاہم سب کی تقریروں کا موضوع قرآن اور اس کی تعلیمات تھا۔ مسٹر روی پرکاش ماتھر دسابق وائس چانسلر بھوپال یونیورسٹی ) بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ مگر میں ان کی تقریر سن نہ سکا۔ میری تقریر کا عنوان قرآن کا عالمی پیغام تھا ۔ میں نے قرآن اور سنت کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ پورا ہال مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ عوام اور خواص سب نے اس سے غیر معمولی اتفاق کا اظہار کیا۔ جناب پر یم نارائن گپتا ایڈوکیٹ نے اس کو " آسمانی آواز "

‹ Previous page Next page › Contents of April 1988 All issues

Printed page