Al-Risala · April 1988 · page 41

عہد جدید کی ترقیات کا سہرا حاملین قرآن کے سر ہے

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۸، صفحہ ۴۱

نے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو برباد کر رکھا ہے۔

عربی کا ایک مقولہ ہے : تُعْرَفُ الْاَشْيَاءُ بِاَضْدَادِهَا (چیزیں اپنی ضد سے پہچانی جاتی ہیں) مذکورہ واقعہ میں بھی اس کا ایک ضد پایا جاتا ہے ۔ آپ اس کے ضد کو ملا کر دیکھیے، اس کے بعد ہی آپ اس معاملہ میں صحیح رائے قائم کر سکتے ہیں۔ ایک طرف یہ واقعہ ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اسلام پسند جماعت کے اسلامی اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ دوسری طرف ہمارے سامنے یہ واقعہ آتا ہے کہ یہی ڈاکٹر فاروق عبداللہ مسلم یونیورسٹی علیگڑھ جاتے ہیں اور وہاں وہ یونیورسٹی کے لیے پانچ لاکھ روپیہ سالانہ کے عطیہ کا اعلان کرتے ہیں۔ تاکہ غریب مسلم طلبہ کو مدد دے کر انھیں تعلیم میں آگے بڑھایا جا سکے (اخبار نو ۵ نومبر 1987) اب سوچنے کی بات ہے کہ ایک ہی شخص کیوں ایسا کرتا ہے کہ ایک طرف وہ کشمیر کی " اسلامی درسگاہ" کو کچلنا چاہتا ہے اور دوسری طرف وہی شخص علی گڑھ کی " اسلامی درسگاہ " کی ترقی کے لیے گراں قدر مستقل رقم پیش کر رہا ہے۔ اس کا راز یہ ہے کہ علی گڑھ کی اسلامی تعلیم گاہ اس کی سیاسی حریف نہیں۔ جب کہ کشمیر کی اسلامی تعلیم گاہ ریاست کے الیکشن ۱۹۷۵ اور اس کے بعد موجودہ الیکشن ( مارچ 1987) میں اس کی سیاسی مخالفت کا اڈا بنی رہی ۔ یہ عین وہی چیز ہے جس کی روایت سب سے پہلے اس ملک میں اس شخص نے قائم کی جس کو آپ سب لوگ " عالمگیر رحمتہ اللہ علیہ" کہتے ہیں۔ اور نگ زیب عالم گیر نے کچھ عبادتخانوں کو جاگیریں دیں اور دوسرے عبادتخانے ایسے بھی ہیں جن کو اس نے ڈھادیا۔ اس فرق کا سبب یہی تھا کہ جو عبادتخانہ صرف عبادتخانہ تھا۔ اس کے ساتھ اور نگ زیب عالمگیر نے تعاون کا معاملہ کیا۔ اور جو عبادتخانہ اس کی سیاسی مخالفت کا اڈہ بنا ہوا تھا اس کو اس نے منہدم کرادیا۔

اس دنیا میں کوئی بھی شخص اپنے حریفوں کو نہیں بخشتا۔ خواہ وہ سیکولر قسم کے لیڈر ہوں یا مقدس اسلامی رہنما۔ ۔ جو لوگ اس دنیا میں کوئی واقعی کام کرنا چاہتے ہیں، ان پر لازم ہے کہ سب سے پہلے زندگی کی اس حقیقت کو جانیں ، اس کے بعد وہ میدان عمل میں اپنا قدم رکھیں ۔ جناب سلیم شمسی صاحب (پیدائش ۱۹۴۶) نے بتایا کہ جس زمانہ میں جن سنگھ کو ختم کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی بنائی گئی تھی اٹل بہاری باجپئی مسلم موافق تقریریں کرنے لگے تھے۔ سلیم شمسی صاحب نے ان سے ایک

‹ Previous page Next page › Contents of April 1988 All issues

Printed page