عہد جدید کی ترقیات کا سہرا حاملین قرآن کے سر ہے
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۸، صفحہ ۳۸
خبرنامہ اسلامی مرکز ۳۸
حیدر آباد کی سالانہ نمائش کے موقع پر فروری ۱۹۸۸ میں الرسالة اور اسلامی مرکز کا ایک اسٹال لگایا گیا۔ اس کا اسٹال نمبر ۷۲ - ۷۴ تھا۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں الرسالة کی خریداری قبول کی اور کتابیں حاصل کیں۔ یہ اسٹال اسلامی مرکز کے مشن کے مزید وسیع پیمانہ پر تعارف کا ذریعہ بنا۔ اس اسٹال کا اہتمام الرسالة اکیڈمی حیدر آباد کی طرف سے کیا گیا تھا۔ بھوپال میں ۲۶- ۲۹ دسمبر ، ۱۹۸۷ کو تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع ہوا۔ اس موقع پر مقامی حلقہ کی طرف سے اسلامی مرکز کا اسٹال لگایا گیا جس میں تمام کتابیں رکھی گئیں۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں آکر معلومات کیں اور کتابیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ متعدد دوسرے اسٹالوں پر بھی مرکز کی کتابیں موجود تھیں وہاں سے بھی لوگ کتابیں حاصل کرتے رہے۔ بیک وقت کئی مکتبوں پر مرکز کی کتابوں کا رکھا جانا اس کی عوامی طلب میں اضافہ کا ثبوت ہے۔
محمد عابد شاہ صاحب نے " اخبار اردو " کے لیے صدر اسلامی مرکز کا مفصل انٹرویو لیا۔ انٹرویو میں اسلامی مرکز کے مشن کے علاوہ مسلمانوں کے مسائل زیر گفتگو آئے۔ یہ انٹرویو اخبار اردو کے شمارہ ۲۹ جنوری ۱۹۸۸ میں شائع ہوا ہے۔
مسٹر آر بی ایل نگم دہلی کے ایک جرنلسٹ ہیں جو مختلف ہندی اور انگریزی اخبارات میں لکھتے رہتے ہیں۔ انھوں نے ۲۵ جنوری ۱۹۸۸ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں کے معاملات و مسائل تھے۔
امراوتی یونیورسٹی (مہاراشٹر) نے بی اے فائنل (اردو) کے کورس کے لیے " انتخاب اردو" کے نام سے ایک کتابی سلسلہ شائع کیا ہے۔ اس کتاب کے تیسرے حصے میں الرسالة جنوری ۱۹۸۴ کے ایک مضمون کو مکمل طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ مضمون " ایٹمی ہلاکت " کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔ واضح ہو کہ امراوتی یونیورسٹی کے تحت اس وقت چار اضلاع میں ۸۰ کالج چل رہے ہیں۔
نئی دہلی میں آٹھویں عالمی کتابی نمائش ۵ فروری سے ۱۵ فروری ۱۹۸۸ تک ہوئی۔ اس
‹ Previous page Next page › Contents of April 1988 All issues