Al-Risala · June 1988 · page 25

Be proud to say you are a Hindu.

الرسالہ، جون ۱۹۸۸، صفحہ ۲۵

عبرت ناک

ٹائمز آف انڈیا (۲۱ اپریل ۱۹۸۸) میں ایک خبر اور نگ آباد کے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن (اپریل ۱۹۸۸) سے متعلق ہے جہاں شیو سینا نے ۷۰ سیٹوں میں سے 27 سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ شیو سینا تین سال پہلے ختم شدہ طاقت (Spent force) کی حیثیت اختیار کر چکی تھی۔ نیز یہ کہ اس سے پہلے وہ زیادہ تر ممبئی کی ایک جماعت سمجھی جاتی تھی۔ مگر اور نگ آباد کے الیکشن میں کامیابی نے ظاہر کیا ہے کہ وہ نہ صرف از سر نو زندہ ہو گئی ہے بلکہ اس نے پورے مہاراشٹر میں اپنے اثرات پھیلا لیے ہیں۔ شیو سینا نے یہ کامیابی ہند و ایکتا کا نعرہ لگا کر حاصل کی ہے ۔ اس کا ایک خاص نعرہ یہ تھا ” گور و سے کہو ہم ہندو ہیں“ :

Be proud to say you are a Hindu.

اور نگ آباد میں ۴۵ فی صد سے زیادہ مسلمان ہیں۔ بعض حلقہ انتخاب ایسے ہیں جہاں مسلم ووٹ اکثریت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مگر شیو سینا نے ایک خالص مسلم حلقہ میں بھی کامیابی حاصل کر لی یہاں تین مسلم امیدوار تھے جس کی وجہ سے ان کے ووٹ بٹ گئے :

The Sena was also reported to have won a Muslim-dominated con- stituency because there were three Muslim candidates and (Muslim)

votes were divided.

یہ واقعہ مسلمانوں کی دہرا نادانی کو بتا رہا ہے۔ یہ در حقیقت مسلمان ہیں جنھوں نے شیو سینا کے خلاف شور وغل کر کے اس کو زندہ کیا۔ مسلمان اگر اس کے معاملہ میں اعراض کا طریقہ اختیار کرتے تو اب تک وہ اپنے آپ ختم ہو جاتی۔ مزید یہ کہ جس جماعت کو وہ اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ بتاتے ہیں، اس کے خلاف بھی وہ متحد نہیں ہو سکتے۔ حتیٰ کہ اپنے عدم اتحاد کی وجہ سے بالواسطہ طور پر اس کی کامیابی کا سبب بن جاتے ہیں۔

جن لوگوں کا یہ حال ہو، ان کے بارے میں کم سے کم جو بات کہی جاسکتی ہے وہ یہ کہ سچا عمل تو در کنار، جھوٹا عمل کرنے کی صلاحیت بھی ان کے اندر باقی نہیں۔ بولنا تو در کنار، نہ بولنے کا فن بھی انھیں نہیں آتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1988 All issues

Printed page