Starve the problems, feed the opportunities.
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۸، صفحہ ۲۷
اس ملک میں دو چیزوں کے درمیان ہیں ۔ ایک پیش آمدہ مسائل ، اور دوسرے امکانی مواقع ۔ تاریخ کا تجربہ ہے کہ جو لوگ حال کے مسائل میں الجھتے ہیں ۔ وہ مواقع کو استعمال کر کے اپنے مستقبل کی تعمیر نہیں کر پاتے ۔ اس ملک کے مسلمان پچھلے چالیس سال سے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں ، اس لیے وہ مستقبل کی طرف ایک قدم بھی آگے نہ بڑھ سکے ۔
اب مسلمانوں کے لیے بہترین راہ یہ ہے کہ وہ مسائل کے بارہ میں ”صبر“ کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے مواقع کو بھر پور طور پر استعمال کریں تاکہ ان کا کل ان کے آج سے بہتر ہو سکے ۔ اس مشورہ کو انگریزی میں ان الفاظ میں درج کیا گیا تھا :
Starve the problems, feed the opportunities.
ہندوستان کے مسلمان اپنے لیڈروں کی رہنمائی میں احتجاجی طریقہ پر عمل کرتے رہے ہیں ۔ اس کے مقابلہ میں میں تعمیری طریقہ اختیار کرنے کا داعی ہوں ۔ یہی بات مذکورہ مضمون میں بھی کہی گئی ہے ۔ مطبوعہ ریکارڈ کے مطابق ، یہ بات میں نے پہلی بار انجمن تعلیمات دین کے ایک جلسہ میں پیش کی تھی جو ۲۱ اکتوبر ۱۹۶۰ کو گونڈہ میں ہوا تھا اور جس میں مولانا ابو الحسن علی ندوی اور قاضی عدیل عباسی وغیرہ شریک تھے ۔ ۶۶-۱۹۶۵ کے دوران میں نے یہی بات ندائے ملت لکھنؤ کے صفحات میں پیش کی ۔ ۱۹۷۷ سے ۱۹۷۴ تک میں اس کو الجمعیتہ ویکلی (دہلی) میں پیش کرتا رہا اب ۱۹۷۷ سے یہی بات ماہنامہ الرسالہ کے صفحات میں پیش کر رہا ہوں ۔
ٹائمز آف انڈیا کے مذکورہ مقالہ میں بھی میں نے یہی بات کہی ہے ۔ یہ موجودہ حالات کے اعتبار سے عین اسلامی بات ہے ۔ اور یہ وہی بات ہے جس کا ایک اعلیٰ نمونہ خود پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں صلح حدیبیہ کی صورت میں ملتا ہے ۔ مقالہ کا حسب ذیل پیراگراف میرے نقطہ نظر کا خلاصہ ہے :- In this world (of competition) it is only those who stop railing against defeat and accept it with a view to doing something positive about the situation who can ultimately succeed. We should never lose sight of the fact that a strategic retreat makes it possible to return to the fray. Such tactics were very well understood by the Muslims 1,400 years ago when they drew up the peace treaty of Hudaibiya which, although apparently over-conciliatory towards the opponent, ultimately permitted the Islamic mission to go forward unhindered.
‹ Previous page Next page › Contents of January 1988 All issues