Al-Risala · June 1988 · page 31

votes were divided.

الرسالہ، جون ۱۹۸۸، صفحہ ۳۱

ستنا سے مجھے ریوا جانا تھا۔ یہ سفر روڈ کے ذریعہ طے ہوا۔ ہمارے ایک نوجوان ساتھی گاڑی چلا رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ سڑک پر جب سامنے سے کوئی گاڑی آتی ہے تو وہ اپنی گاڑی سائیڈ میں کرلیتے ہیں۔ ایک طرف سے سامنے والی گاڑی گزر جاتی ہے اور دوسری طرف سے ہماری گاڑی۔ یہ واقعہ ملک کی سڑکوں پر ہر روز کروروں بار پیش آتا ہے اور بے شمار لوگ اس کو دیکھتے ہیں۔ مگر ہر آدمی اس کو " ٹریفک " کا ایک واقعہ سمجھتا ہے۔ کوئی شخص اس کو وسیع تر زندگی سے نہیں جوڑتا۔ حالاں کہ اس دنیا میں جو ٹریفک کا اصول ہے وہی زندگی کا اصول بھی ہے۔ اس دنیا میں دوسرے کو راستہ دینا پڑتا ہے اس کے بعد ہی اپنے لئے راستہ ملتا ہے۔ جو لوگ دوسروں کو راستہ دینے پر راضی نہ ہوں، ان کے لئے اپنا راستہ پانا بھی مقدر نہیں۔

ریوا میں میرا قیام جناب نعیم الدین صاحب نہار کے یہاں تھا۔ گاڑی قیام گاہ پر رکی۔ میں باہر نکلا تو عین اسی وقت سڑک پر دو ہندو نوجوان سائیکل سوار وہاں آگئے۔ انھوں نے فوراً اپنی سائیکل روک دی، اور نرمی سے کہا " سر، تھوڑا سائیڈ " یہ ریوا کے انسان سے میرا پہلا تعارف تھا۔ یہاں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات نہایت اچھے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ یہاں وہ فرقہ وارانہ مسائل نہیں جو یوپی جیسے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ اس فرق پر غور کرتے ہوئے میری سمجھ میں آیا کہ اس کی اصل جڑ مسلم بادشاہوں کی تاریخ ہے۔ جو علاقے مسلم بادشاہت کے مرکز تھے، جہاں ان کی یادگاریں ہیں، جہاں ان کے دور کی روایتیں موجود ہیں، وہاں کے مسلمانوں کے ذہن ابھی تک اسی " شاندار ماضی " میں اٹکے ہوئے ہیں، ان علاقوں کے حالات مسلمانوں کے اندر " پدرم سلطان بود " کی نفسیات کو زندہ رکھتے ہیں۔ اور یہی اس علاقہ کے مسلمانوں کا اصل مسئلہ ہے۔ چنانچہ جن علاقوں میں اس نفسیات کے اسباب نہیں ہیں، وہاں کے مسلمانوں کے لئے کوئی مسئلہ بھی نہیں۔

ریوا کے جنگلات کسی زمانہ میں شیر کے لئے مشہور تھے۔ دہلی کے چڑیا گھر کا سفید شیر اسی ریوا کے جنگل سے حاصل کیا گیا تھا۔ ۱۹۵۱ میں ریوا کے جنگل میں ایک سفید شیر پکڑا گیا۔ یہ ۹ ماہ کا بچہ تھا۔ اس کا نام " موہن " رکھا گیا۔ اور راجہ کے محل میں اس کی پرورش ہوئی۔ بڑا ہونے کے بعد ۱۹۵۵ میں۔ ایک عام رنگ کی شیرنی سے اس کا جوڑا ملایا گیا۔ اس کے نتیجہ میں چار بچے پیدا ہوئے مگر وہ

‹ Previous page Next page › Contents of June 1988 All issues

Printed page