Al-Risala · June 1988 · page 35

votes were divided.

الرسالہ، جون ۱۹۸۸، صفحہ ۳۵

نابرابری کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ انسانوں کو ان کے خدا کے سامنے کھڑا کر دیا جائے۔ ریلوے سے ستنا کے لئے واپسی بذریعہ روڈ ہوئی ۔ ہماری گاڑی کے ڈرائیور گلاب خاں پیدائش (۱۹۲۶) تھے۔ وہ ستنا کے رہنے والے ہیں۔ اور پچھلے 45 سال سے ڈرائیوری کا کام کرتے رہے ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ اپنے تجربہ کی روشنی میں بتائیے کہ گاڑی میں ایکسیڈنٹ سے بچنے کی ترکیب کیا ہے۔ انھوں نے کہا :

"آگے کی پوزیشن کو دیکھ کر اپنے کو کنٹرول کرنا چاہئے“۔

اس میں شک نہیں کہ سڑک کی سواری کے لئے محفوظ سفر کا واحد راز یہی ہے۔ مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ زندگی کے وسیع تر سفر کو محفوظ اور کامیاب سفر بنانے کا راز بھی یہی ہے۔ کوئی شخص دنیا میں اکیلا نہیں ہے۔ جس طرح وہ خود زندگی کی دوڑ میں ہے، اسی طرح دوسرے لوگ بھی زندگی کی دوڑ لگا رہے ہیں۔ ایسی حالت میں دوسروں کی دوڑ سے سابقہ پیش آنا لازمی ہے۔ اس دوطرفہ دوڑ میں وہی شخص حادثہ سے بچ سکتا ہے جو سامنے والے کو دیکھ کر اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔ ستنا کا ایک بڑا محلہ نذیر آباد کہا جاتا ہے۔ اس محلہ کے ساتھ ایک تاریخ وابستہ ہے جس میں بہت بڑا سبق ہے۔

محلہ کا یہ نام حاجی نذیر احمد مرحوم (۱۹۶۰- ۱۸۷۵) کے نام پر ہے۔ وہ یہاں کے بڑے زمیندار تھے۔ انھوں نے اسٹیشن کے قریب تقریباً پندرہ ایکڑ زمین لوگوں کو مکان بنانے کے لئے مفت دے دی۔ چنانچہ بہت سے لوگوں نے یہاں مکانات بنائے، جن میں ہندو بھی ہیں اور مسلمان بھی۔ تاہم اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ ان لینے والوں نے محطی کے اعتراف کے طور پر محلہ کا نام نذیر آباد رکھ دیا۔ ستنا کی توسیع و ترقی کے ساتھ یہ جگہ اہم ہوتی گئی۔ چنانچہ کچھ فرقہ پرست ہندووں نے یہ تحریک چلائی کہ اس بستی کا نام نذیر آباد کے بجائے مالویہ نگر رکھ دیا جائے۔ انھوں نے اپنے گھروں اور دکانوں پر مالویہ نگر کے بورڈ لگائے۔ خطوط کے پتہ میں مالویہ نگر لکھنا شروع کیا۔ حتیٰ کہ مالویہ نگر کے نام سے یہاں ایک چھوٹا سا ڈاک خانہ کھلوا دیا۔ مگر ان کی ساری کوششوں کے باوجود یہ نام مشہور نہ ہو سکا۔ ایک صاحب نے بتایا کہ ایک بار وہ ستنا کے دھرم شالہ میں گئے۔ وہاں ایک شخص باہر سے آیا تھا۔ اس کے پاس ”مالویہ نگر“ کا پتہ تھا۔ مگر دھرم شالہ میں کوئی شخص اس کو یہ بتانے والا نہیں ملاکہ ”مالویہ

‹ Previous page Next page › Contents of June 1988 All issues

Printed page