Al-Risala · June 1988 · page 42

Unilateralism is Best

الرسالہ، جون ۱۹۸۸، صفحہ ۴۲

کے اندر چل رہی ہیں ، وہ تقریبا بلا استثناء خارج اور مینٹڈ ہیں ۔ اس کے بعد میں نے وہ حدیث سنائی جس میں بتایا گیا ہے کہ " قلب " کی اصلاح پورے " جسم " کی اصلاح کا ذریعہ ہے ۔ اور قلب کا بگاڑ پورے جسم کے بگاڑ کا ذریعہ ۔

یہ ہے وہ اصلی فرق تبلیغی جماعت اور دوسری جماعتوں میں پایا جاتا ہے ۔ نہ کہ شخصی اور جزئی باتیں جو آپ نے فرمائیں ۔ پھر میں نے کہا کہ میں نے قرآن و حدیث کا جو مطالعہ کیا ہے ، اس کے مطابق میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ داخل اور مینٹڈ طریقہ ہی پیغمبرانہ طریقہ ہے ۔ اس کے برعکس خارج اور مینٹڈ سرگرمیوں میں جو لوگ مشغول ہیں وہ سراسر غیر پیغمبرانہ ہیں ۔ اس قسم کی خارجی سرگرمیوں سے نہ اب تک کوئی حقیقی دینی کام ہوا ہے اور نہ آئندہ ہو سکتا ہے ۔ جو لوگ ان خارجی سرگرمیوں سے اعلیٰ نتائج کی امید کر رہے ہیں وہ ببول کے درخت سے آم کی فصل کی امید کئے ہوئے ہیں ۔ ایسی امید خدا کی اس دنیا میں کبھی پوری ہونے والی نہیں ۔

ستنا میں ایک اندوہناک تجربہ سامنے آیا ۔ ایک مسلمان بزرگ مجھ سے ملے ۔ وہ ساٹھ سال کی عمر میں اسی سال کے معلوم ہو رہے تھے ۔ بدن پر معمولی کپڑا تھا ۔ اور سوکھے چہرے پر ہڈیاں نمایاں ہو رہی تھیں۔ انھوں نے کہا : " حضرت ، میرے لئے دعا فرمائیں "۔ میں نے کہا ، اللہ آپ کی مدد فرمائے ۔ انھوں نے بتایا کہ میرے یہاں دو بچیاں ہیں ۔ ان کی شادی کا مسئلہ سر پر ہے ۔ آجکل شادی پیسہ سے ہوتی ہے ۔ مگر میرے پاس پیسہ نہیں ۔ چار بڑے لڑکے ہیں ۔ وہ اچھی کمائی کر رہے ہیں ، لیکن سب کے سب مجھ سے الگ ہیں ۔ ان سے کسی مدد کی امید نہیں ۔ مجھے ان کے حالات سن کر بہت دکھ ہوا۔ اور اپنے دل میں دیر تک ان کے لئے دعا کرتا رہا ۔

یہ مسلمان در حقیقت موجودہ مسلم سماج کی تصویر تھا۔ موجودہ مسلم سماج اپنوں کے ظلم اور خود غرضی اور غیر شرعی رسم و رواج کے نیچے پس رہا ہے ۔ مگر کوئی مسلمان اپنےان ستم رسیدہ بھائیوں کا ساتھ دینے والا نہیں۔ البتہ غیروں کی طرف سے اگر شریعت میں مداخلت کا کوئی شور اٹھ مل جائے تو ساری قوم جوش و خروش سے بھر جاتی ہے ۔ اپنوں کی ہزاروں گنا بڑی مداخلت سے شریعت اسلامی کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں مگر اس قسم کی باتوں پر مسلمانوں کے درمیان کوئی حرکت پیدا نہیں ہوتی ۔ قوم کے سطحی لیڈروں نے بھی قوم کے مزاج کے ساتھ سمجھوتہ کر رکھا ہے ۔ وہ مسلم سماج کے داخلی

‹ Previous page Next page › Contents of June 1988 All issues

Printed page