غلط ذہن
الرسالہ، جون ۱۹۸۸، صفحہ ۴۵
خبرنامہ اسلامی مرکز - ۴۰
۱۔ ایک بیرونی ملک کے ایک بڑے ادارہ نے اسلامی مرکز کی انگریزی کتابوں کو دیکھنے کے بعد اس سے دل چسپی کا اظہار کیا ہے اور پہلی قسط کے طور پر ہر انگریزی کتاب ۲۰۰ کی تعداد میں منگائی ہے۔ ۲۴ مارچ ۱۹۸۸ کو تمام کتابیں دو دوسو کی تعداد میں بذریعہ ہوائی جہاز روانہ کر دی گئی ہیں۔ اس ادارہ کے ذریعہ یہ کتابیں بین الاقوامی سطح پر تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات تک پہنچیں گی۔
۲۔ ہندوستان کے زندہ مذاہب (Living religions in modern India) پر ایک جاپانی خاتون ریسرچ کر رہی ہیں۔ اس موضوع پر وہ جاپانی زبان میں ایک کتاب تیار کریں گی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی کتاب کے ۱۰ ہزار نسخوں کے آرڈر ابھی سے پیشگی طور پر بک ہو چکے ہیں۔ ان کی ریسرچ میں اسلام بھی شامل ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام کو سمجھنے کے لیے وہ ۱۰ مارچ ۱۹۸۸ کو اسلامی مرکز میں آئیں اور صدر اسلامی مرکز سے اسلام کی تعلیمات کے بارہ میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ان کا نام پتہ یہ ہے : Yuko Nishimura, Faculty of Religious Studies University of Tokyo, Tokyo 113, Japan (03-4064776)
۳۔ مسٹر کروبر (A.R. Kroeber) کا ذکر اس سے پہلے خبرنامہ (مئی ۱۹۸۸) میں آچکا ہے۔ دوسری بار وہ ۴ اپریل ۱۹۸۸ کو مرکز میں آئے اور دو گھنٹہ تک صدر اسلامی مرکز سے اسلام کے بارہ میں گفتگو کی۔ ان کے پاس قرآن کا انگریزی ترجمہ (پکتھال اور آر بری) تھا۔ قرآن کو انگریزی ترجمہ کے ذریعہ پڑھ کر ان کے ذہن میں بہت سے سوالات تھے۔ ان سوالات پر انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے وضاحت طلب کی۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ میرے اکثر سوالات کا جواب مجھے مل گیا۔ مزید مطالعہ کے بعد میں پھر ملاقات کروں گا۔ اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات وہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
۴۔ ساؤتھ افریقہ کے ایک صاحب نے گاڈ آرائز (God Arises) پڑھی۔ اپنے خط مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۸۸ میں انھوں نے لکھا ہے کہ وہ اس کتاب کو اپنے یہاں سے چھاپ کر افریقہ اور مغربی
‹ Previous page Next page › Contents of June 1988 All issues