Al-Risala · July 1988 · page 23

مسلمانوں کا مسئلہ

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۲۳

نے اس کو مانا، اور مسلمانوں نے اس کو نہیں مانا ۔ اسی طرح کوئی دوسری عدالت اس سے مختلف حکم دے تو مسلمان اس کو مانیں گے مگر ہندو اس کو نہیں مانیں گے ۔ اور پھر مسئلہ جہاں تھا وہیں باقی رہے گا ۔ ایسے ہی نازک اجتماعی معاملات کے لیے حکم اور ثالث کا اصول مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ "عدالت" کی وہ قسم ہے جس میں دونوں فریق پیشگی اقرار کے ذریعہ اس پر راضی ہو جاتے ہیں کہ وہ اس کے فیصلہ کو مانیں گے ، خواہ وہ ان کے موافق ہو یا ان کے خلاف ۔ اوپر ہم نے 27 مارچ ۱۹۸۷ کی مشترک میٹنگ کی روداد درج کی ہے ، وہ بتاتی ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے یہ مسئلہ مکمل طور پر اس قسم کے ایک باعزت حل کے قریب پہنچ گیا تھا ۔ یہ گویا " تاریخ کی عدالت " کو حکم بنانے کے ہم معنی تھا۔ مگر اٹھیں سیاست باز لیڈروں نے اس حل کو واقعہ بننے نہیں دیا جو اس مسئلہ کو حل کرنے کے نام پر لیڈری کے میدان میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لیے دوڑ لگا رہے ہیں ۔

مرکزی رابطہ بابری مسجد کمیٹی کے چیئرمین صاحب کا ایک انٹرویو افکار ملی (۳۱ مئی ۱۹۸۸) میں چھپا ہے۔ اس کا ایک سوال و جواب یہ ہے :

سوال: تحریک بازیابی بابری مسجد کی اب تک کی کارکردگی کے بارہ میں آپ کا کیا تبصرہ ہے ۔ جواب دوسال میں سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ آج ملک کے ایجنڈے پر بابری مسجد کا مسئلہ ہے۔ حکومت آخری دم تک اس کو مقامی مسئلہ کہتی رہی ہے ۔ لیکن آج حکومت تسلیم کرتی ہے کہ یہ ملکی مسئلہ ہے ۔ اس طرح ہم اسے ملکی سطح پر لے آئے ۔

یہ بلاشبہ صرف ایک غیر سنجیدہ لفاظی ہے کہ بابری مسجد کا مسئلہ آج ملکی ایجنڈے پر ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ بابری مسجد کا مسئلہ آج ملکی تشدد کی فہرست پر ہے۔ اس تحریک نے ایک مقامی نزاع کو ایک ملکی نزاع بنا دیا ہے ۔ عام حالت میں جو چیز صرف ایک قصبہ کے ہندوؤں اور مسلمانوں میں تناؤ کا سبب بن سکتی تھی ، اس کو پورے ملک کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تناؤ کا سبب بنا دیا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ "چیئرمین صاحب " نے جس چیز کو اپنی تحریک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے ، وہی اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے ۔

" "اجودھیا " اور " رام جنم بھومی " ہندو عقیدہ کے مطابق ان کے مقدس مقامات ہیں ۔ وہ ہندو قوم کے لیے انتہائی حساس اشو کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ایسے نازک اور حساس سوال کو مقامی کش مکش الارسال - جولائی ۱۹۸۸

‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues

Printed page