The United States and the Arab World.
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۳۲
(۱۹۷۲ء - ۱۸۷۸ء) کی خانقاہ ہے۔ میں دو بار اس خانقاہ میں گیا ہوں ۔ یہ سفر بھی سہارن پور کے راستہ سے ہوا۔ پہلی بار جنوری ۱۹۷۲ء کے آخری ہفتہ میں رائے پور کا سفر ہوا تھا۔ اس سلسلہ میں دو گھنٹے کے لئے سہارن پور میں بھی قیام رہا۔ اس سفر کی روداد الجمعیۃ ویکلی ۱۸ فروری ۱۹۷۲ء میں شائع ہو چکی ہے۔ اس سفر میں کچھ وقت قصبہ بہیٹ میں شاہ مسعود صاحب کے یہاں گزرا۔ وہ مولانا رائے پوری کے بہت قریبی لوگوں میں سے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ”حضرت کو اس بات کا بہت خیال تھا کہ مسلمان نئے زمانہ کے تقاضوں کو نہیں سمجھتے۔ حالاں کہ جب تک نئے زمانہ کے لحاظ سے تیاری نہ کی جائے اور اس کے مطابق عمل نہ کیا جائے، نئے زمانہ میں کوئی جگہ حاصل نہیں کی جاسکتی۔ “ شاہ مسعود صاحب نے بتایا کہ ایک بار میں نے حضرت رائے پوری کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ”دوسو سال سے ملت کا ستارہ گردش میں ہے۔“ مولانا حبیب الرحمن صاحب ۱۹۳۵ء سے مستقل طور پر رائے پور میں مقیم تھے۔ انھوں نے مولانا رائے پوری کے ملفوظات بڑی مقدار میں قلم بند کر رکھے تھے۔ انھوں نے اپنی ڈائری مجھے دیکھنے کے لئے دی۔ اس میں یکم شوال 1370ھ کی رائے پور کی ایک صحبت کے تحت درج تھا کہ ”حضرت نے فرمایا کہ اب مسلمانوں کو اپنی پستی سے اٹھنے کے لئے دوسوال درکار ہیں، بشرطیکہ وہ صحیح راستہ پا کر اس پر عمل شروع کر دیں۔ “ ۲۰ جولائی ۱۹۵۱ء کی تاریخ کے تحت درج تھا کہ ”حضرت نے آج کی مجلس میں فرمایا کہ ہماری قوم کا عجیب قصہ ہے۔ وہ تیاری تو کرتی نہیں، شور مچاتی ہے۔ غوغائی لوگ ہیں۔ ان کو اب، بشرطیکہ جائزہ لے کر کام کریں، سو سال اٹھنے کو چاہئیں“ جب سناکہ پاکستان میں مسٹر جناح کے نام پر ایک نیا شہر ”قائد آباد“ بسایا گیا ہے تو فرمایا کہ ہماری قوم کا عجیب حال ہے۔ اگر، ہم پانچ دس لاکھ آدمی قتل کرا دیتے تو ہمارے نام پر بھی شہر آباد کر دیتے۔ جو ان کو تباہ کرے، یہ اس کے ساتھ لگتے ہیں۔ “ رائے پور (ضلع سہارن پور) کا دوسرا سفر جولائی ۱۹۷۲ء کے دوسرے ہفتہ میں ہوا۔ اس سفر کی روداد الجمعیۃ ویکلی ۲۸ جولائی ۱۹۷۲ء میں مفصل طور پر شائع ہو چکی ہے۔ یہ دونوں سفر حافظ عتیق الرحمن دہلوی کے ساتھ ہوئے۔ خانقاہ کے ایک صاحب نے بتایا کہ تقسیم ہند سے پہلے جب مسلم لیگ کا طوفان برپا تھا اور ہر طرف انقلاب زندہ باد کے نعرے لگ رہے تھے، حضرت نے فرمایا: ”یہ سب نعرے تو میری سمجھ میں
‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues