The United States and the Arab World.
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۳۳
آتے نہیں۔ مجھے نو د بہت کی گھٹائیں آتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے لئے کچھ نہیں کیا جاتا۔ مسلمانوں کی یہ غوغائی سیاست آج بھی بدستور جاری ہے ” دو سو سالہ گردش “ کی مدت بڑھتی جا رہی ہے ، اور مسلم قائدین میں کوئی ایک شخص بھی نہیں جو ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کر کے از سر نو صحیح سمت میں سفر شروع کرنے کے لئے تیار ہو۔
۱۹ اپریل ۱۹۸۸ کی دو پہر کو جب میں سہارن پور پہنچا تو یہ سہارن پور میں میرے باقاعدہ قیام کا پہلا واقعہ تھا۔ یہاں اندازہ ہوا کہ الرسالة کا مشن یہاں کے تعلیم یافتہ طبقہ میں عام طور پر پہنچ چکا ہے۔ اور اسی طرح اطراف کی بستیوں میں بھی۔ خاص طور پر نوجوان طبقہ اب یہ محسوس کرنے لگا ہے کہ نام نہاد مسلم قائدین اب تک انہیں جور رہنمائی دیتے رہے وہ حقیقتاً ر ہنمائی نہیں تھی بلکہ قیادتی استحصال تھا۔ الرسالة کے ذریعہ پہلی بار وہ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں ایک ایسی راہ عمل مل رہی ہے جس پر وہ نتیجہ خیز طور پر سر گرم عمل ہو سکیں۔ ایک صاحب نے اپنا تاثر ان لفظوں میں بیان کیا کہ اگر الرسالة کا پیغام مجھے پہلے مل جاتا تو میں بہت سی ان حماقتوں سے بچ سکتا تھا جو میں نے مسلم قائدین کے خطیبا نہ الفاظ سے متاثر ہو کر کیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس طرح پر شوق طور پر ملاقات کرتی رہی جیسے کہ انہوں نے صاحب الرسالة کی شکل میں اپنا مستقبل دریافت کر لیا ہو۔
کئی نوجوانوں نے آٹو گراف لئے۔ میں نے ایک نوجوان کی بک پر لکھنا شروع کیا : زندگی اس سے زیادہ ... “ اس نے فوراً کہا ، کیا آپ وہ جملہ لکھ رہے ہیں جو اس سے پہلے الرسالة (دسمبر ۱۹۸۶ صفحہ ۳۷) میں چھپ چکا ہے۔ مجھے نوجوان کی یاد داشت پر حیرت ہوئی۔ اس نے کہا کہ ہم الرسالة کو پڑھتے نہیں ہیں بلکہ اس کو کاغذ سے لے کر اپنے سینہ پر لکھتے ہیں۔ میں نے سابقہ الفاظ کاٹ کر اس کی جگہ یہ جملہ لکھ دیا: کائنات رزق خدا و ندی کا دستر خوان ہے۔ جس نے موجودہ دنیا میں خدا کا رزق پایا ، وہی آخرت میں خدا کا رزق پائے گا۔ جو شخص دنیا میں خدا کے رزق سے محروم رہا وہ آخرت میں بھی خدا کے رزق سے محروم رہے گا۔
ایک شخص نے آٹو گراف کے لئے اپنی بک کھولی۔ اس میں یہ سوال لکھا ہوا تھا کہ ” خوشی کیا ہے “ اس کے جواب میں میں نے یہ الفاظ لکھ دئے : اس دنیا میں صرف وہ آدمی خوش رہ سکتا ہے جو ناخوشی کے حالات میں خوش رہنے کا فن جانتا ہو۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues