If you have a good excuse, don't use it.
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۴۳
اایک ہندو نوجوان نے اپنی بک کھول کر میرے سامنے رکھی کہا کہ اس میں کچھ نصیحت کی بات لکھ دیجئے۔ میں نے اس کی بک میں حسب ذیل انگریزی فقرہ لکھ دیا:
If you have a good excuse, don't use it.
سہارنپور کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہاں فساد نہیں ہوتا۔ معمولی وقتی جھڑپیں تو ہوئیں مگر باقاعدہ قسم کا فرقہ وارانہ فساد کبھی نہیں ہوا۔ میں نے اس کے اسباب جاننے کی کوشش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ یہاں کے ہندو اور مسلمان برابر آپس میں ملتے جلتے رہتے ہیں۔ مثلاً ۹ اپریل ۱۹۸۸ء کو نیشنل انگریشن کا جو اجتماع ہوا، اس میں نہ صرف سب کو شریک کیا گیا بلکہ جن لوگوں کو انعامات تقسیم کئے گئے ان میں بھی مسلمانوں کے ساتھ ہندوؤں کے نام شامل تھے۔ حتی کہ بد نامِ “ قسم کی فرقہ پرست پارٹیوں کے افراد کو بھی فیاضی کے ساتھ تحسین و اعتراف سے نوازا گیا۔
مجھے معلوم ہوا کہ یہاں مختلف قسم کی تقریبات اور اجتماعات میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے سربر آورده افراد بار بار آپس میں ملتے ہیں۔ ایک دوسرے کے معاملات میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ طریقہ ہر قسم کے فساد کے لئے بلاشبہ سب سے بڑا روک ہے۔ پچھلی نصف صدی کے دوران مسلم لیڈروں نے نمائشى دھوم دھام، وقت اور پیسہ برباد کیا ہے، اگر وہ اس کو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان آپس کا میل ملاپ بڑھانے کے لئے استعمال کرتے تو یقینی ہے کہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ جھگڑے پیدا ہونے سے پہلے ختم ہو چکے ہوتے۔ ممکن ہے کہ اس غیر نمایشی تدبیر کو اختیار کرنے کی صورت میں قائدین ملت کا اپنا قطب بستی مینار کھڑا نہ ہوتا، مگر یہ یقینی ہے کہ خود ملت کے مسائل پورے طور پر حل ہو جاتے۔
موجودہ زمانہ کے تمام مسلم لیڈر کسی نہ کسی طور پر ایک ہی کام میں مشغول ہیں۔ حکمرانوں سے احتجاج و مطالبہ۔ اس قسم کی سیاست سراسر نادانی کی سیاست ہے۔ یہ عوامی جمہوریت کا زمانہ ہے۔ موجودہ زمانہ میں تمام اجتماعی فیصلے عوام کی سطح پر ہوتے ہیں۔ ایسی حالت میں جدوجہد کا رخ عوام کے بجائے حکمرانوں کی طرف کرنا صرف زمانہ سے نا واقفیت کا ثبوت ہے ، یہ اپنی جہالت کا اشتہار ہے نہ کہ حقیقی معنوں میں کوئی قیادت۔
سہارنپور میں میرا قیام اور وہاں کے ڈاک بنگلہ میں تھا۔ ”ڈاک بنگلہ نو آباد یاتی دور کی اصطلاح ہے۔ برطانی دور میں ہندوستان میں جگہ جگہ رہائش گاہیں بنائی گئی تھیں ۔ یہ عام طور پر یک منزلہ
‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues