Al-Risala · July 1988 · page 35

If you have a good excuse, don't use it.

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۳۵

مکانات ہتے تھے اور ان کے گرد وسیع خالی زمین ہوتی تھی ۔ یہ مکانات نو آبادیاتی افسروں (Colonial officials) کے وقتی قیام میں، نیز گھوڑوں کے ذریعہ ڈاک کی روانگی میں درمیانی اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔ ان کو اس زمانہ میں ڈاک بنگلہ کہا گیا ۔ ڈاک بنگلہ کا لفظ بیک وقت دو چیزوں کی علامت ہے۔ سیاسی اعتبار سے نو آبادیاتی اقتدار ، اور تمدنی اعتبار سے وہ دور جبکہ ڈاک صرف حیوانی طاقت کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی جاسکتی تھی۔

ڈاک بنگلہ کو ، اس کے موجودہ استعمال کے لحاظ سے ، اگر سرائے کہا جائے تو وہ زیادہ بامعنی ہوگا ۔ مگر " وی آئی پی " حضرات جو اکثر ڈاک بنگلوں میں ٹھہرتے ہیں ، وہ شاید اس کو پسند نہ کریں۔ کیونکہ " سرائے " کے لفظ نے استعمال کی بنا پر وہ کشش کھودی ہے جو " ڈاک بنگلہ " کے لفظ میں قدیم برطانی تاریخ کی بنا پر پائی جاتی ہے۔

۹ اپریل کی شام کو مغرب کی نماز پڑھ کر میں مسجد سے باہر نکل رہا تھا، ایک صاحب نے کہا: آپ نے تو اپنے اسلامی نقشہ میں بدر و احد کو ختم کر دیا ہے۔ ان کا یہ سوال طنز یہ لہجہ میں تھا۔ مزید یہ کہ وہ میری طرف ایک ایسی بات منسوب کر رہے تھے جو میں نے خود نہ کہی ہو۔ میں نے سوچا کہ کیسے عجیب ہیں وہ نمازی جو اپنے ظاہری جسم کے اعتبار سے تو نمازی بن گئے ، مگر اپنی سوچ اور اپنی بات میں وہ نمازی نہیں بنے۔ میں نے کہا کہ اس کو میں نے ختم نہیں کیا، البتہ آپ جیسے مسلمان ضرور اس کو ختم کر رہے ہیں۔ بدر و واحد وقتی اشتعال کے تحت لڑ جانے کا نام نہیں ۔ اس قسم کی لڑائی خودکشی کا عمل ہے۔ جب کہ " بدر و احد " تاریخ سازی کا عمل۔ حقیقت یہ ہے کہ بدر و احد ایک لمبے منصوبہ کے تحت پیش آنے والا مقدس واقعہ ہے _______ حق کی دعوت دینا۔ اس کو تمام آداب حکمت کے ساتھ مسلسل جاری رکھنا۔ یہاں تک کہ وہ اتمام حجت کے مرحلہ تک پہنچ جائے ۔ پھر ہجرت مکانی یا ہجرت عملی کے ذریعہ فریق ثانی کی جارحیت کے نشانہ سے ہٹ جانا ۔ یک طرفہ طور پر اپنے آپ کو غیر جارح بنا لینا ۔ ان سب مراحل کے بعد بھی اگر فریق ثانی چڑھ مھائی کر کے حملہ آور ہو جائے تو پھر اس سے مقا بلہ کرنا۔ یہ ہے وہ " بدر و احد " جس کے لئے نصر من اللہ و فتح قریب کی بشارت دی گئی ہے۔

موجودہ مسلمانوں نے " بدر و احد " کی تمام ابتدائی شرطوں کو عملاً منسوخ کر رکھا ہے۔ اس لئے ان کے حق میں وہ بدر و احد بھی منسوخ ہو چکا ہے جس میں خدا کے فرشتے ان کی مدد کے لئے اتریں اور انھیں

‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues

Printed page