If you have a good excuse, don't use it.
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۳۶
غلبہ و سر بلندی کی خبریں سنائیں ۔ جو کسان زراعت کی ابتدائی شرطوں کو پورا نہ کرے اس کے لئے فصل کے وقت فصل کاٹنا بھی مقدر نہیں ۔ اسی طرح جو مسلمان ” بدر واحد “ کی ابتدائی شرطوں کو پورا نہ کریں ان کے لئے یہ مقدر نہیں کہ وہ ” بدر واحد “ کے مجاہدین میں لکھے جائیں اور بدر واحد کے ثمرات میں حصہ دار بنیں ۔
ایک صاحب نے کہا کہ ” الرسالہ میرے دل کی آواز ہے “ ۔ میں نے پوچھا ، کیا آپ نے الرسالہ کی ایجنسی لی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نہیں ۔ میں نے کہا ، پھر میں یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ الرسالہ آپ کے دل کی آواز ہے ۔ دل تو ایسی چیز ہے کہ جو بات اس کی آواز بن جائے وہ دل کے اندر محدود نہیں رہ سکتی ، وہ یقینی طور پر پھٹ کر نکلے گی ۔ اور اسی کی ایک صورت الرسالہ کی ایجنسی ہے ۔ ایجنسی در اصل صاحب ایجنسی کی شخصیت کی توسیع ہے ۔ وہ دل کے جذبات کا کاغذی روپ اختیار کر کے باہر آنا ہے ۔ ایک شخص جو حقیقی طور پر الرسالہ سے متاثر ہو ، وہ اس کا تحمل نہیں کر سکتا کہ وہ اس کی ایجنسی لے کر اس کو پھیلانے کے عمل میں شریک نہ ہو جائے ۔
انھوں نے کہا کہ میں ایجنسی لینا چاہتا ہوں ، مگر میرے پاس پیسہ نہیں ۔ میں نے کہا کہ الرسالہ دنیا کا واحد پرچہ ہے جس کی ایجنسی کسی نقصان کا خطرہ مول لئے بغیر لی جاسکتی ہے اور جس کو مفت پڑھا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے پوچھا کہ وہ کیسے ۔
میں نے کہا کہ آپ پانچ پرچہ کی یا دس پرچہ کی ایجنسی لے لیں اور ایک پرچہ اپنے پاس رکھ کر بقیہ پرچوں کو فروخت کرتے رہیں ۔ آپ کو مفت میں ایک پرچہ ملتا رہے گا ۔ اور اگر کچھ پرچے فروخت نہ ہوسکیں تو آپ کبھی بھی ان کو پوری قیمت پر واپس کر سکتے ہیں ۔ حتیٰ کہ اگر ایک شخص ایجنسی نہ لینا چاہے تب بھی وہ مفت پڑھ سکتا ہے ۔ اور اس کی صورت یہ ہے کہ وہ ایک سالانہ چندہ ( ۲۸ روپے ) جمع کر دے اس کے بعد ہر ماہ کے پرچے صاف ستھری حالت میں اکٹھا کرتا رہے ۔ یہاں تک کہ جب بارہ پرچے ہو جائیں تو وہ ان پرچوں کو دفتر میں واپس بھیج دے ۔ اس کی بنیاد پر اس کو اگلے سال کے لئے رسالہ جاری کر دیا جائے گا ۔ اسی طرح ہر سال وہ ۱۲ پرچے واپس کر کے دوبارہ خرید ار بنتا ہے ۔ اور آخر میں اگر چاہے تو پرچے واپس کر کے اپنی پوری رقم وصول کر لے ۔
ایک صاحب نے کہا کہ آپ نے فلاں ” تنقید “ دیکھی ہے جو آپ کے خلاف شائع ہوئی ہے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues