Hold the flight please. Passenger is coming.
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۸، صفحہ ۳۳
ہند سرکار نے ۳۰ جلدوں کی اس کتاب کی جن چند سطروں پر اعتراض کیا تھا، اگر اس کے ناشرین اس اعتراض کو نہ مانتے اور ان سطروں کو مٹانے پر راضی نہ ہوتے تو یقین تھا کہ اس کتاب کی درآمد ہندوستان میں بند کردی جائے ۔ مگر انھوں نے اس اعتراض کو بلا بحث قبول کرتے ہوئے اس کو مٹا دیا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے لیے اپنی کتاب کی درآمد کا وسیع دروازہ کھل گیا ۔ بعض اوقات اپنی لکھی ہوئی سطروں کو خود اپنے ہاتھ سے مٹانا پڑتا ہے تاکہ وہ دوبارہ زیادہ وسیع دائرہ میں لکھی جائیں ۔ یہ زندگی کا اہم ترین رازہے اگر چہ بہت کم لوگ ہیں جو اس راز کو جانیں ، اور اس سے بھی کم وہ لوگ ہیں جو اس پر عمل کرنے کا حوصلہ کر سکیں ۔ جموں وکشمیر ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے ۔ وادی کے علاقہ میں مسلمان ۹۰ فی صد ہیں ۔ جموں کے علاقہ میں مجموعی طور پر ۳۰ فی صد ہیں ۔ اور پوری ریاست جموں وکشمیر میں تقریباً ۶۵ فی صد ۔ مزید یہ کہ اس ریاست کو دستور ہند کی دفعہ ۳۷۰ کے تحت مخصوص تحفظاتی درجہ ملا ہوا ہے ۔
اس اعتبار سے جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے یہاں ترقی کا خصوصی راستہ کھلا ہوا تھا۔ مگر میرا اندازہ ہے کہ جموں وکشمیر کے مسلمان اپنی اس خصوصی حیثیت کا وہ فائدہ حاصل نہ کر سکے جو وہ حالات کے اعتبار سے حاصل کر سکتے تھے ۔ اس کا واحد سبب وہی ہے جس کو مذہب کی اصطلاح میں عدم قناعت کہا جاتا ہے ۔ یہاں کے مسلمانوں کے لیے عملاً جو چیز قابلِ حصول تھی ، اس پر وہ قانع نہیں ہوئے۔ اور جو چیز عملاً قابلِ حصول نہ تھی، اس کے پیچھے دوڑتے رہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ انھوں نے " نا ممکن " کے تعاقب میں " ممکن " کو بھی کھو دیا ۔
ماضی کو بھلا کر حال پر قانع ہونا ، مستقبل کی تعمیر کا واحد راز ہے ۔ لوگ ماضی کو بھلا نہیں پاتے ، اسی لیے وہ حال کے امکانات کو بھی استعمال نہیں کر پاتے ۔ یہ تبصرہ موجودہ زمانہ کے تمام مسلمانوں پر صادق آتا ہے ، خواہ وہ اقلیتی علاقہ کے مسلمان ہوں یا اکثریتی علاقہ کے مسلمان ۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ پونچھ میں دیوبندی اور بریلوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ حتیٰ کہ پولیس کو مداخلت کرنی پڑی ۔ گفتگو کے دوران میں نے پوچھا کہ بریلوی حضرات کس قسم کی باتیں کرتے ہیں جس کے ذریعہ وہ مسلم عوام کو دیوبندیوں کے خلاف بھڑکانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ انھوں
‹ Previous page Next page › Contents of January 1988 All issues