If you have a good excuse, don't use it.
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۳۸
کا نام بتایا۔
پھر میں نے کہا کہ الرسالہ بزدلی نہیں سکھاتا، الرسالہ حکمت سکھاتا ہے۔ بزدل در اصل وہ لوگ ہیں جو الرسالہ پر جھوٹی تنقیدیں کرتے ہیں۔ یہ لوگ الرسالہ کی اصل بات کو رد کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، اس لئے بزدلانہ طور پر یہ کرتے ہیں کہ الرسالہ کی طرف ایک خلاف واقعہہ بات منسوب کرتے ہیں اور پھر اس خلاف واقع بات پر تنقید کر کے خوش ہوتے ہیں کہ انھوں نے الرسالہ کی تردید کر دی۔ حالاں کہ یہ خود اپنی بات کی تردید ہوتی ہے نہ کہ الرسالہ کی بات کی تردید۔
الرسالہ کے مخالف حضرات کا یہ حال ہے کہ وہ ہمارے لئے جائز تنقید کو بھی نا جائز بتاتے ہیں اور خود اپنے لئے ناجائز تشویہ کو جائز قرار دیتے ہوئے ہیں۔ اس کی ایک عجیب مثال اس دوران سامنے آئی۔ ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ وہ ایک مشہور عربی مدرسہ میں آخری درجہ کے طالب علم ہیں۔ ہیں۔ انھوں نے الرسالہ کے اس مضمون کا ذکر کیا جو ”تشویہ حقائق“ کے عنوان سے جنوری ۱۹۸۸ میں شائع ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آپ نے عربی جریدہ کے جس مطبوعہ مضمون پر تنقید کی ہے وہ خود جریدہ کے ایڈیٹر کا نہیں تھا، وہ تو انھوں نے دوسرے پرچہ سے نقل کیا تھا، اور آپ جانتے ہیں کہ نقل کفر کفر نباشد۔ میں نے کہا کہ آپ نے ادھوری بات کہی۔ نقل کفر اس وقت کفر نہیں ہے جب کہ وہ تردید کے لئے نقل کیا جائے۔ جو نقل کفر تصدیق کے ہم معنی ہو وہ یقیناً کفر ہے۔ انھوں نے کہا، مگر مذکورہ جریدہ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ اس نے تو اپنی تصدیق شامل کئے بغیر اس کو جوں کا توں شائع کر دیا تھا۔ میں نے کہا کہ ایک غلط بات کو تردید کے بغیر شائع کرنا بالواسطہ طور پر اس کی تصدیق کرنا ہے۔ پھر میں نے کہا کہ اس معاملہ میں شریعت کی واضح ہدایت موجود ہے، اور جس معاملہ میں شریعت کی ہدایت موجود ہو اس میں ذاتی منطق لگا نا ایمان کے منافی (الاحزاب ۳۶) ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس طرح اذاعت خبر کو قرآن میں اتباع شیطان (النساء ۸۳) کہا گیا ہے۔ سورہ نساء کی اس آیت کے تحت حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ :
اس میں ان لوگوں کے خلاف انکار ہے جو معاملات کی طرف بغیر اس کی تحقیق کئے ہوئے دوڑتے ہیں۔ وہ اس کو پھیلاتے ہیں اور اس کو نشر کرتے ہیں، حالاں کہ یہ ممکن ہے کہ وہ خبر صحیح نہ ہو۔ اور امام مسلم نے اپنی صحیح کے مقدمہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث نقل کی ہے کہ کسی آدمی کے جھوٹا ہونے
‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues