Al-Risala · July 1988 · page 45

خبر نامه اسلامی مرکز - ۴۱

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۴۵

خبر نامه اسلامی مرکز - ۴۱

الرسالة اور اسلامی مرکز کے حلقہ کی جانب سے بار بار یہ تقاضا سامنے آ رہا ہے کہ اسلامی مرکز کا کل ہند اجتماع کیا جانا چاہئے۔ اس سلسلہ میں اطلاع دی جاتی ہے کہ انشاء اللہ ۱۹۸۸ء کے آخر میں اسلامی مرکز کا کل ہند اجتماع ہوگا۔ مقام اور تاریخ کا قطعی اعلان بعد کو کیا جائے گا۔ نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے تحت لندن میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش (International Book Fair) ہوئی۔ یہ نمائش ۲۸ - ۳۰ مارچ ۱۹۸۸ء کو تھی۔ اس نمائش میں ہندوستان کی منتخب مطبوعات رکھی گئی تھیں۔ ان منتخب کتابوں میں اسلامی مرکز کی کتاب مذہب اور جدید چیلنج بھی شامل تھی۔ اس کا ذکر نیشنل بک ٹرسٹ کی رپورٹ میں صفحہ ۴۵ پر کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں ہندی، بنگالی، انگریزی، پنجابی، اردو کتابیں رکھی گئی تھیں۔

سہارن پور میں ۹ اپریل ۱۹۸۸ء کو ایک مشترکہ جلسہ ہوا جس میں صدر اسلامی مرکز نے خطاب کیا۔ خطاب کا موضوع تھا: "قومی ایکتا اور انسانی ترقی میں مذہب کا رول " اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو ایک خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی تفصیل انشاء اللہ سفر نامہ میں شائع کر دی جائے گی۔

غالب اکیڈمی (نئی دہلی) میں 17 اپریل ۱۹۸۸ء کی شام کو ایک عمومی اجتماع ہوا۔ پروفیسر ایم۔ ایس اگوانی (وائس چانسلر جواہر لال نہرو یونیورسٹی) نے صدارت کے فرائض انجام دیئے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک مفصل تقریر کی جس کا عنوان یہ تھا: "اسلام دور جدید کا خالق "۔ تعلیم یافتہ اصحاب کا بڑا طبقہ شریک ہوا۔ شرکاء اجتماع میں جناب حکیم عبد الحمید صاحب، جناب بدر الدین طیب جی اور دوسرے معزز حضرات شامل تھے۔ مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم حضرات بھی شریک ہوئے۔ لوگوں نے تقریر کو پسند کیا اور کہا کہ اس قسم کی تقریر کا سلسلہ ہر مہینہ جاری رہنا چاہئے۔ تجویز ہے کہ ہر سکنڈ سٹڈے، کو بعد نماز مغرب یہ سلسلہ تقریر شروع کیا جائے ۔

اسلامی مرکز کا ایک مستقل شعبہ کتابوں کی اشاعت ہے " عصری اسلوب میں اسلامی لٹریچر"

‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues

Printed page