خبر نامه اسلامی مرکز - ۴۱
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۸، صفحہ ۴۶
کے لیے اب اسلامی مرکز ایک معروف نام بن چکا ہے۔ اس کے تحت کچھنے والی تازہ کتابیں حسب ذیل ہیں : مذہب اور سائنس نامی کتاب کا انگریزی ترجمہ ، خاتونِ اسلام ، نیا ایڈیشن سو صفحات کے اضافے کے ساتھ ، میوات کا سفرنامہ ، مہارت کی تعمیر ۔
6۔ تذکیر القرآن پورے قرآن کی تفسیر دو جلدوں میں ہے۔ اس کی اشاعت کے بعد ہم کو ایسے خطوط مل رہے ہیں جن میں تذکیر القرآن کے مطالعہ کے شدید شوق کا اظہار ہوتا ہے۔ اسی کے ساتھ وہ لوگ لکھتے ہیں کہ ہم اپنی ناداری کی وجہ سے تذکیر القرآن کو قیمت دے کر خرید نہیں سکتے ۔ صاحب استطاعت حضرات سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی طرف سے قیمت ادا کر کے انھیں تذکیر القرآن فراہم کرنے میں تعاون فرمائیں۔ تعاون کرنے والے اگر چاہیں گے تو انھیں مرسل الیہ کا نام و پتہ روانہ کر دیا جائے گا۔ 7۔ عرصہ سے یہ تقاضا کیا جاتا رہا ہے کہ الرسالہ کا ہندی ایڈیشن نکالا جائے۔ اب ایک عملی تجویز یہ سامنے آئی ہے کہ ہندی ترجمہ نہ کیا جائے بلکہ موجودہ الرسالہ ہی کو ہندی رسم خط (لپی) میں منتقل کر کے ہر ماہ اسے شائع کیا جائے۔ یعنی زبان اردو اور الرسالہ ہی کی ہو۔ صرف رسم خط بدل دیا جائے۔ اس سلسلہ میں الرسالہ مشن کے ہمدرد حضرات اپنی رائے دیں۔ نیز یہ بھی لکھیں کہ مذکورہ صورت میں وہ بطور ایجنسی ہر ماہ کتنی تعداد منگانے کی ذمہ داری لے سکیں گے۔
8۔ جموں و کشمیر کا ایک ادارہ (مسلم انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن) جس کے تحت کئی اسکول چل رہے ہیں۔ اس نے اپنے پرائیویٹ اسکولوں کے نصاب میں اسلامی مرکز کی چھپ کتابیں داخل نصاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں باغ جنت ، نارِ جہنم ، حیاتِ طیبہ اور تذکیر القرآن کا تیسواں پارہ شامل ہے۔
9۔ مشاہدات اور رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الرسالہ کی بات تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔ گفتگو کرنے والے اپنی گفتگو میں اور تقریر کرنے والے اپنی تقریر میں اس کو دہرانے لگے ہیں۔ بہت سے اخبار اور رسالے الرسالہ کی باتوں کو برابر نقل کر رہے ہیں ، ان میں کچھ ایسے ہیں جو نام اور حوالہ کے ساتھ نقل کرتے ہیں۔ مگر زیادہ تر وہ ہیں جو نام اور حوالہ کے بغیر اس
‹ Previous page Next page › Contents of July 1988 All issues