عظیم امکان
الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۳
مسلمانوں کے نزدیک اب تک " جاپان " کا تصور صرف ہے کہ وہ جاپان کا الیکٹرانک سامان اور جاپان کی نئی ماڈل کی کار خریدیں اور اُس پر فخر کریں۔ حالاں کہ جاپان میں اُن کے لیے اس سے کہیں زیادہ بڑا امکان چھپا ہوا ہے ۔ اب تک وہ جاپان سے صرف " لینے والے " بنے ہوئے تھے ، مگر نئے حالات بتاتے ہیں کہ وہ جاپان کے لیے " دینے والے " بن سکتے ہیں ۔
مسلمانوں کے پاس اسلام ہے ۔ جو محفوظ دین ہے ۔ اس کی تاریخ نے اس کو ایک مسلمہ حقیقت کی حیثیت دیدی ہے ۔ جس خدا نے انسان کو بنایا ہے ، اسی خدا نے اس دین کو بھی وضع کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ تمام انسانی تقاضوں کے عین مطابق ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام عین وہی چیز ہے جس کو جاپان اور وہسری قو میں تلاش کر رہی ہیں ۔ _______ صحیح ترین آئیڈیل جو کسی انسان کو حقیقی تسکین دے ، اور جس کے اوپر کوئی قوم حقیقی طور پر کھڑی ہو سکے ۔
آج مسلمانوں کے کرنے کا سب سے بڑا کام یہی ہے کہ وہ اسلام کی ربانی دعوت کو لے کر اٹھیں اور اس کو جاپانیوں اور دوسری قوموں کے سامنے پیش کریں ۔ موجودہ زمانہ میں اگر یہ کوئی اقرض الفرائض ہے تو بلا شبہ دو یہی دعوت ہے ۔ مسلمان اگر اس کے لیے اٹھیں تو وہ اپنے لیے ایک عظیم کام پالیں گے ۔ دوسروں تک ایک عظیم خدائی تحفہ پہنچانے کا سبب بنیں گے ۔ آج کی دنیا میں دعوتِ اسلامی کے جو عظیم امکانات پیدا ہوئے ہیں ، ان کو جاننا اور انہیں استعمال کرنا بلا شبہ مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا فریضہ ہے ۔ اگر مسلمان ان مواقع کو استعمال کریں تو وہ دنیا و آخرت میں سب سے بڑی سر خروئی حاصل کریں گے ۔ اور اگر وہ ان مواقع کو استعمال نہ کریں تو بلا شبہ یہ سب سے بڑا جرم ہے ۔ اس کے بعد شدید اندیشہ ہے کہ وہ غضبِ الہیٰ کے مستحق ہو جائیں ، اور پھر کوئی بھی چیز نہ ہو جو انھیں اللہ کی پکڑ سے بچا سکے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues