Al-Risala · January 1988 · page 30

Hold the flight please. Passenger is coming.

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۸، صفحہ ۳۰

فرماتے ہیں ایک کھڑاؤں بلاد مشرق کی طرف پھینکی۔ سال بھر بعد ایک شخص حاضر ہوئے اور کھڑاؤں ان کے پاس تھی۔ انھوں نے حال عرض ک کہ جنگل میں ایک بد وضع نے ان کی صاحبزادی پر دست درازی کرنا چاہا۔ لڑکی کو اس وقت اپنے باپ کے پیر و مرشد حضرت سیدی مدین کا نام یا د نہ تھا۔ یوں ندا کی : يا شيخ ابی لاحظنى اے میرے باپ کے پیر مجھے بچایئے) یہ ندا کرتے ہی وہ کھڑاؤں آئی۔ لڑکی نے نجات پائی۔ وہ کھٹراؤں ان کی اولاد میں اب تک موجود ہے ، صفحہ ۱۶ - اسی قسم کے خرافاتی عقائد اور جھوٹے قصے کہانیاں ہیں جن میں موجودہ زمانہ کے مسلمان جی رہے ہیں۔ یہ مسلمان ایک خود ساختہ اسلام پر قائم ہیں نہ کہ اس اسلام پر جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی طرف سے لائے تھے۔

۴ نومبر کو لاہور میں ریلائنس ورلڈ کپ ۱۹۸۷ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کا سیمی فائنل تھا۔ میں جموں کے بازار میں نکلا تو ہر دکان پر لوگ ٹیلی ویژن کے اوپر بھیڑ لگائے ہوئے کھڑے تھے۔ کچھ لوگ اس حال میں راستہ چل رہے تھے کہ انھوں نے اپنے کان کے ساتھ ٹرانسٹر لگا رکھا تھا۔ یہاں تک کہ سوا یا پانچ بجے چاروں طرف سے پٹاخے کی آوازیں آنے لگیں ۔ معلوم ہوا کہ پاکستان ہار گیا ہے اور آسٹریلیا ۱۸ رن سے جیت گیا۔ اس خوشی میں ہندو صاحبان پٹاخے چھوڑ رہے ہیں۔

اگلے دن ۵ نومبر کو دوسرا منظر تھا۔ آج بھی دوبارہ سیمی فائنل کا مقابلہ تھا۔ یہ مقابلہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہو رہا تھا۔ سہ پہر کے وقت میں یہاں کے ایک مسلم محلہ میں تھا کہ اچانک پٹاخہ کی آوازیں آنے لگیں ۔ معلوم ہوا کہ آج ہندوستان ہار گیا ہے اور انگلینڈ 35 رن سے جیت گیا ہے۔ اب مسلمانوں کی خوشی کی باری تھی ۔ آج کے دن مسلمان پٹاخے چھوڑ رہے تھے۔ میں نے ایک مسلمان سے کہا۔ یہ سراسر حماقت ہے۔ آخر مسلمان ایسی احمقانہ حرکت کیوں کرتے ہیں۔ انھوں نے جواب دیا۔ اس کے ذمہ دار ہندو صاحبان ہیں۔ وہ لوگ پاکستان کی ہار پر خوشی مناتے ہیں۔ اس کے رد عمل میں مسلمان بھی ہندوستان کی ہار پر خوشی منارہے ہیں۔ میں نے کہا اگر یہی وجہ ہے تو ایسا کرنے سے ہندو صاحبان کا یہ ذہن مزید بڑھے گا اور مسئلہ پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتا چلا جائے گا۔ ہندو پٹاخہ بازی کا جواب مسلم پٹاخہ بازی نہیں ہے۔ اس کا حل صرف یہ ہے کہ

‹ Previous page Next page › Contents of January 1988 All issues

Printed page