Al-Risala · August 1988 · page 29

(Politics is the art of possible).

الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۲۹

حیدر آباد میں جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں سے ایک مسٹر مدھو سدن ریڈی (پیدائش ۱۹۲۶) ں وہ ۱۹۸۳ میں ڈپٹی ڈائرکٹر (پلاننگ) کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے۔ وہ الرسالہ کے مستقل قاری ہیں اور اکثر کتابیں بھی پڑھ چکے ہیں۔

مسٹر ریڈی نے بتایا کہ راقم الحروف کے حیدر آباد پہنچنے سے ایک دن پہلے انھوں نے خواب دیکھا کہ مسٹر اندر اگاندھی ان کے یہاں آئی ہیں۔ وہ مسٹر ریڈی سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ مولانا وحید الدین خاں یہاں آئے ہیں۔ میں ان سے ملنا چاہتی ہوں۔ مجھ کو لے جا کر ان سے ملا دو اس خواب کی حقیقت کے بارہ میں مزید مجھے کچھ یں معلوم ۔ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ۳ جون کو مسٹر ریڈی نے حبیب بھائی کی قیام گاہ پر کئی لوگوں کے سامنے اپنا یہ خواب بیان کیا۔ ایک صاحب نے کہا کہ آپ کی بہت سی باتوں سے مجھے اتفاق ہے۔ مگر آپ کی یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ آپ مسلمانوں کو بس صبر و اعراض ہی کا سبق دیتے رہتے ہیں ۔ حالاں کہ اسلام میں سب سے بڑی چیز جہاد و قتال ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے جہاد و قتال کو منسوخ ہی کر دیا ہے۔ میں نے کہا کہ جہاد کو میں نے منسوخ نہیں کیا، بلکہ مشروط کیا ہے۔ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں غور کیجئے تو معلوم ہوگا جہاد (یعنی قتال ) کچھ لازمی شرطوں کے ساتھ مشروط ہے۔ پہلی بات یہ کہ نزاع کو یک طرفہ طور پر ڈیوائڈ کرتے ہوئے دعوت دینا اور اس وقت تک صرف صبر و برداشت پر قائم رہنا جب تک دعوت پوری طرح مدعو تک نہ پہنچ نہ جائے۔ اس کے بعد عدد عبر سے علحدگی جس کو ہجرت کہا گیا ہے مدعو کے ساتھ مخلوط آبادی میں جہاد نہیں۔ تیسری چیز یہ کہ قوت کی فراہمی، یہاں تک کہ وہ درجہ ارباب تک پہنچ جائے۔ چوتھی چیز ہے باہمی اختلاف کا خاتمہ ، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان اگر اختلاف کی حالت ہو تو پیغمبر کی موجودگی میں بھی شکست ہو جائے گی ، جیسا کہ احد کے موقع پر ہوا۔ میں نے کہا کہ یہ سب جہاد کی ناگزیر شرطیں ہیں۔ ان شرطوں کی تکمیل کے بغیر جو جہاد کیا جائے وہ محض قومی لڑائی ہے نہ کہ اسلامی جہاد۔

حیدر آباد میں مولانا محمد رضوان القاسمی سے ملاقات ہوئی ۔ وہ یہاں کامیابی کے ساتھ ایک دینی ادارہ چلا رہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں انھوں نے عرب امارات کا سفر کیا تھا۔ وہاں ان کی ملاقات ایک صاحب سے ہوئی جنھوں نے ہمارے یہاں کی کتاب "خاتون اسلام" پڑھی تھی ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues

Printed page