Al-Risala · August 1988 · page 31

(Politics is the art of possible).

الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۳۱

ہمارے سوال کا جواب نہ دے دیا جائے۔ مولانا اکبر الدین قاسمی صاحب نے اعلان کیا کہ آپ اپنا سوال صدر جلسہ کو دیدیں۔ تقریر پوری ہونے کے بعد اس کا جواب دیا جائے گا۔ مگر نوجوان مسلسل شور کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ پہلے سوال کا جواب دو، ورنہ ہم تقریر ہونے نہیں دیں گے یہ نوجوان صرف تین یا چار تھے اور بھرے ہوئے ہال کے تمام لوگوں کو ان سے کوئی دلچسپی نہ تھی ۔ وہ لوگ صرف راقم الحروف کی تقریر سننے سے دل چسپی رکھتے تھے۔ چنانچہ سامعین نے چند منٹ میں ان لوگوں کو پکڑ کر باہر کر دیا۔ ایک صاحب نے بعد کو مجھے ایک چھرا دکھایا اور بتایا کہ یہ ان شورش پسند نوجوانوں میں سے ایک شخص کے پاس سے ملا ہے۔ ایک سے زیادہ آدمیوں نے کہا کہ میں ان نوجوانوں کو جانتا ہوں۔ یہ ایک اسلامی تحریک کی ” یوتھ ونگ “ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض اصحاب نے کہا کہ پچھلے دن گاندھی بھون میں آپ کا جو اجتماع تھا، اس کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھ کر آپ کے مخالفین بوکھلا اٹھے ، ان کا یہ اقدام دراصل ان کے احساس شکست کا اظہار تھا جو الرسالہ کے بڑھتے ہوئے مشن کے حق میں زبردست اعتراف کی حیثیت رکھتا ہے۔

آج کل ایک بہت بڑا فتنة پیدا ہوا ہے۔ یہ وہی ہے جس کو عام طور پر نوجوان دستہ یا یوتھ ونگ (Youth wing) کہا جاتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ہنگامہ پسند نوجوانوں کو اپنے گرد جمع کر رکھا ہے۔ وہ ہر طرح ان کی سر پرستی کرتی ہیں۔ اور مختلف مواقع پر اپنے مخالفین کو گرانے کے لئے انہیں استعمال کرتی ہیں۔

موجودہ زمانہ کی نام نہاد اسلامی جماعتوں کو پیغمبر کی زندگی میں کوئی اسوہ نہیں ملا۔ البتہ انھوں نے سیاسی جماعتوں کی تقلید میں خود بھی یہی کام شروع کر رکھا ہے۔ یہ جماعتیں مسلم نوجوانوں کو منظم کرتی ہیں تاکہ توڑ پھوڑ اور ہڑبونگ کا جو کام وہ خود نہیں کر سکتیں، اس کو ان نوجوانوں کے ذریعہ کرائیں۔ یہ نوجوان بظاہر اپنے آپ کو مسلم داعی کہتے ہیں، مگر حقیقتاً وہ مسلم دادا ہیں۔ وہ ہر جگہ صرف ایک کام کر رہے ہیں۔ اسلام کے نام پر تخریب کاری۔ یہ لوگ ہر مسلم ملک میں حکمرانوں کے خلاف وہی شور و غل اور تشدد کر رہے ہیں جو انھوں نے ہم چون کو راقم الحروف کے اجتماع میں کیا۔ فرق صرف یہ ہے کہ میں نے اس ہنگامہ پر صبر کر لیا۔ اور جن لوگوں کے پاس اقتدار ہے وہ ان کے ” چہرے “ کے

‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues

Printed page