Al-Risala · August 1988 · page 40

Safety first, speed next.

الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۴۰

تاہم امریکہ میں ایسے ادارے کھل گئے ہیں جو بڑی بڑی فیس لے کر مردہ جسموں کو خاص طرح کے "کولڈ اسٹوریج" میں محفوظ رکھتے ہیں۔ جو دولت مند لوگ ایسی بیماریوں میں مرتے ہیں جن کا علاج ابھی تک دریافت نہ ہو سکا (مثلاً کینسر)، ان کی وصیت کے تحت ان کے جسموں کو مذکورہ قسم کے سرد خانوں میں محفوظ کر دیا جاتا ہے، اس امید میں کہ شاید کبھی ان بیماریوں کا علاج دریافت ہو اور انہیں دوبارہ زندہ کیا جاسکے ۔ انسان ابدی زندگی چاہتا ہے، مگر آخرت کا تصور سامنے نہ ہونے کی وجہ سے وہ غلط طور پر موجودہ فانی دنیا میں غیر فانی زندگی کی تلاش کر رہا ہے۔ جون کی آٹھ تاریخ ہے اور صبح 9 بجے کا وقت ۔ کوننر اپارٹمنٹ (پالی ہل) کے نیچے بھائی صاحب کا جسم سفید کپڑوں میں لیٹا ہوا رکھا ہے۔ میں اس کو دیکھ رہا ہوں ۔ میرے ذہن میں یادوں کی ریل چل رہی ہے۔ ایک زندگی جو 1919 میں شروع ہوئی اور 1988 میں ختم ہوگئی ۔ یہی ہر ایک کے ساتھ پیش آنے والا ہے اور یہی خود میرے ساتھ بھی پیش آئے گا۔ موجودہ جسم انسانی روح کا دنیوی مکان ہے۔ موت وہ لمحہ ہے جب کہ روح اپنے دنیوی مکان کو چھوڑ کر ایک اور جسم میں داخل ہو جاتی ہے جو اس کا اخروی مکان ہے۔

بھائی صاحب کے مردہ جسم کو دیکھ کر مجھے خود اپنی موت یاد آگئی ۔ ایک لمحہ کے لئے ایسا محسوس ہو گیا ہو گویا میرا جسم کفن میں لیٹا ہوا پڑا ہے۔ یہ سوچ کر دل بے قرار ہو گیا۔ میں نے کہا کہ خدایا، مجھے بلا حساب بخش دیجئے۔ کیوں کہ میرا عمل بھی اتنا ہی بے عمل ہے جتنا کہ میری بے عملی ۔ ڈاکٹر عبد الکریم نائک (پیدائش 1928) نفسیات کے ماہر ہیں۔ بمبئی کے سفر میں میرا قیام انہی کے یہاں تھا۔ ۷ جون 1988 کو ہم لوگ نمازِ فجر سے فراغت کے بعد قریب کی مہگاؤں ہل پر ٹہلنے کے لئے گئے ۔ یہ ایک پر فضا جگہ ہے۔ اس کے آس پاس زیادہ تر مسلمانوں کی آبادیاں ہیں۔ مگر وہاں جو لوگ ورزش یا چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آئے وہ سب غیر مسلم تھے۔ ہم تین آدمیوں کے سوا وہاں اس وقت غالباً کوئی مسلمان موجود نہ تھا۔

یہ ایک پہاڑی تفریح گاہ ہے۔ سامنے دور تک سمندر کا منظر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں ہم لوگ پارک میں کچھ دیر کے لئے بیٹھ گئے۔ ڈاکٹر نا ئک صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے نزدیک انسانی مسائل کا حل انصاف میں نہیں صلح میں ہے۔ کیوں کہ موجودہ دنیا میں اکثر حالات میں انصاف ممکن

‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues

Printed page