Safety first, speed next.
الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۴۱
نہیں ہوتا، جب کہ صلح ہر وقت ممکن ہوتی ہے۔
انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبائی وطن (رست گیری) میں ایک زمین پر دو آدمیوں کا جھگڑا تھا۔ ایک شخص نے زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ دوسرا شخص جو اپنے آپ کو اس زمین کا مالک بتاتا تھا، اس کا مطالبہ تھا کہ قابض شخص مجھ کو آٹھ ہزار روپے دے، تب میں اپنے حق سے دستبردار ہوں گا۔ دوسرا شخص اس پر راضی نہ تھا۔ پہلے شخص کا کہنا تھا کہ میں آٹھ ہزار روپے سے ایک پیسہ کم نہیں لوں گا۔ دوسرے کا کہنا تھا کہ میں چھ ہزار سے ایک پیسہ زیادہ نہیں دوں گا۔
ڈاکٹر نا ئک صاحب کو معلوم ہوا تو انھوں نے کہا کہ میں چند منٹ میں اس مسئلہ کو حل کر تا ہوں۔ انھوں نے دونوں کو بلایا اور دونوں سے بات کی۔ دونوں نے وہی بات کہی جو وہ پہلے کہہ چکے تھے ۔ ڈاکٹر صاحب نے کہاکہ تمہارا مطالبہ آٹھ ہزار روپے کا ہے۔ اس نے کہا کہ ہاں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ٹھیک ہے ، تم کو آٹھ ہزار روپیہ مل جائے گا۔ اس کے بعد انھوں نے دوسرے شخص سے کہا کہ تم اپنے قول کے مطابق چھ ہزار روپے لے آؤ۔ وہ لے آیا۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی طرف سے دو ہزار روپیہ شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آٹھ ہزار روپیہ لو اور جھگڑا ختم کرو۔ ڈاکٹر صاحب نے جب ایسا کیا تو مالک زمین کو شرم آگئی۔ وہ اپنا مطالبہ واپس لیتے ہوئے چھ ہزار روپیہ پر راضی ہوگیا۔ ہر مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ یہ طرلی کہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وہ طریقہ اختیار کیا جائے جو دل کو نرم کرنے والا ہے ۔ وہ طریقہ اختیار کیا جائے جو دل کے اندر سوئے ہوئے منفی جذبات کو بھڑکا دیتا ہے اور عداوت کا طوفان برپا کر دیتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے الفاظ میں اس دنیا میں مسئلہ کا یقینی حل صرف ایک ہے، اور وہ ہے انصاف کا مطالبہ کرنے کے بجائے صلح پر راضی ہو جانا۔ مسٹر شکیل احمد خاں انجینئر سے بمبئی میں ملاقات ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ ۱۹۷۸ء میں وہ الہ آباد میں تھے ۔ ایک روز صبح کو اچانک انھیں معلوم ہوا کہ ان کے مکان کے پچھلے حصہ میں خنزیر کاٹ کر ڈالا ہوا ہے۔ یہ خبر تیزی سے پھیل گئی اور بستی میں اشتعال پیدا ہونے لگا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت اگر میں ذرا بھی ہوش مندی کے خلاف کرتا تو الہ آباد میں فساد ہو جاتا۔ مگر میں نے فوراً پولیس افسر کو ٹیلی فون کیا۔ اس کے بعد پانچ منٹ میں پولیس اپنی گاڑی لے کر آگئی۔ وہ خنزیر کو اٹھا لے گئی اور جگہ کو پوری طرح صاف کرا دیا پولیس نے مجھ سے نام پوچھا۔ مگر میں نے کسی کا نام نہیں بتایا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues