مكتبہ الرساله
الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۴۳
ایک طرف بھائی صاحب اپنی آخرت کی منزل کی طرف روانہ ہوئے ، دوسری طرف میں ان کا آخری دیدار کر کے اپنی دنیوی منزل (دہلی) کے لئے روانہ ہوا۔ کیسی عجیب ہے یہ جدائی ، اور کیسی عجیب ہوگی وہ ملاقات جو دوبارہ آخرت کی دنیا میں تمام لوگوں کی ایک دوسرے کے ساتھ ہوگی۔ دہلی پہنچنے کے بعد الرساله اکیڈمی حیدر آباد کا خط ملا کہ اجتماعات کے موقع پر حیدر آباد میں جو اسٹال لگائے گئے تھے وہاں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں کتابیں حاصل کیں۔ نیز الرسالہ کے خریداروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا۔ چنانچہ انہوں نے کتابوں کے مزید آرڈر کے ساتھ لکھا تھا کہ تازہ الرساله (جون ۱۹۸۸ کے مزید ۲۵ نسخے فوراً روانہ کئے جائیں تاکہ نئے شائقین کو فراہم کیا جاسکے۔ جو لوگ الرسالہ کے مشن کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، انہیں جاننا چاہئے کہ الرسالہ ایک فکری سیلاب ہے ، اور جو چیز فکری سیلاب ہو اس کو چھوٹے الفاظ کے تنکوں سے روکا نہیں جاسکتا۔
خاتونِ اسلام اسلامی شریعت میں عورت کا مقام اسلام اور جدید تہذیب کا تقابل از: مولانا وحیدالدین خاں ( صفحات ۲۹۲ ، قیمت ۳۵ روپیہ )
مكتبہ الرساله
سی ۔ ۲۹، نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی۔ ۱۳ فون: 611128, 697333
‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues