Al-Risala · August 1988 · page 45

خبرنامه اسلامی مرکز ۴۲

الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۴۵

خبرنامه اسلامی مرکز ۴۲

نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کی طرف سے ہمیں ایک کتابچہ موصول ہوا ہے جس کا نام ہے (Books from India) اس میں بتایا گیا ہے کہ صوفیا بلغاریہ) کی ۴۸ ویں انٹر نیشنل بک فیئر ۲ جون سے ۷ جون ۱۹۸۸ تک ہوئی۔ اس موقع پر نیشنل بک ٹرسٹ کی طرف سے مختلف موضوعات پر تین سو انگلش کتابیں نمائش اور تعارف کے لیے رکھی گئیں۔ ان کتابوں میں مرکز کی حسب ذیل چار کتابیں بھی شامل تھیں :

God Arises, Muhammad: The Prophet of Revolution, Religion and Science, Tabligh Movement. وائس آف القرآن (حیدر آباد) نے اپنے خط (۱۲ مئی ۱۹۸۸) میں اطلاع دی ہے کہ انھوں نے الرساله اپریل ۱۹۸۸ کے صفحہ اول کے مضمون کی جلی کتابت کروا کر اس کا اسٹیکر تیار کرایا اور اس کو شہر کے مختلف مقامات پر لگوایا۔ یہ طریقہ دوسرے لوگ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

خدا کے فضل سے الرساله کا فکر مختلف شکلوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مثلاً بمبئی کا ماہنامہ نقش کو کن ہر ماہ الرساله کے بعض مضامین کو اہتمام کے ساتھ شائع کرتا ہے۔ بمبئی کے روزنامہ انقلاب نے ایک مستقل سلسلہ شروع کیا ہے۔ وہ اپنے تبصرے" کے کالم میں الرساله کے ہر شمارہ کا تذکرہ اور تعارف شائع کرتا ہے۔ الرساله کے ہر شمارہ کی بعض باتوں کو لے کر لوگوں کو اس کی خصوصیات کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بے حد مفید سلسلہ ہے۔ انشاء اللہ اس سے الرساله کی توسیع اشاعت میں مزید مدد ملے گی۔ سورت سے ایک گجراتی ماہنامہ "حیات" کے نام سے شائع ہوتا ہے۔ یہ ماہنامہ الرساله کے مضامین کا گجراتی ترجمہ اپنے صفحات میں شائع کر رہا ہے۔ اسی طرح دوسرے بہت سے جرائد الرساله کے مضامین کو بلا حوالہ اپنے کالموں میں نقل کرتے ہیں۔ یہ لوگ بھی کم از کم فکری طور پر الرساله کے پیغام کی اہمیت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : ایک قاری الرساله کو جون کا الرساله دینے کے لیے گیا۔ وہاں ان

‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues

Printed page