خبرنامه اسلامی مرکز ۴۳م
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۶
خبرنامه اسلامی مرکز ۴۳م
۱۔ انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا (۱۲ جولائی ۱۹۸۸) نے صدر اسلامی مرکز کا ایک مفصل مضمون شائع کیا ہے۔ اس کا عنوان حسب ذیل ہے :
American Asian's: A Model
اس مضمون میں مشن کے تعمیری نقطۂ نظر کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ ان شاء اللہ اسلامی مرکز کا تعمیری پیغام وسیع تر حلقہ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ ۲۔ پروفیسر موتی لال جوتوانی (نئی دہلی) نے گاڈ آرائرز کا مطالعہ کیا۔ اس کے بعد انھوں نے اس کتاب کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط (۲۰ مئی ۱۹۸۸) لکھا ہے۔ اس کی چند سطریں یہ ہیں :
After reading the book, I wasn't the same as before: it made a thought- provoking perusal. No doubt, it is a good addition to Islamics. (Dr. Motilal Jotwani). ۳۔ حسین امام انجینئر نے جاپان سے اپنے خط (۲۳ مئی ۱۹۸۸) میں لکھا ہے کہ ان کو اسلامی مرکز کی کتاب 'اللہ اکبر' ملی۔ انھوں نے اس کا مطالعہ کیا اور اس سے غیر معمولی طور پر متاثر ہوئے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کتاب کو بہت جلد انگریزی زبان میں شائع کیا جائے ۔ جدید انسان کو اسلام کا ربانی پیغام پہنچانے کےلیے یہ کتاب بے حد موزوں ہے۔ ۴۔ صدر اسلامی مرکز کے سفر نامے مرتب کیے جا رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ وہ حسب ذیل ترتیب سے شائع ہوں گے :
میوات کا سفر غیر ملکی اسفار ملکی اسفار ( مطبوعہ الرسالہ )
بقیہ اسفار (مطبوعه الجمعیة ويكلي)
۵۔ عرب ملکوں سے اکثر خطوط آتے رہتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ لوگ نہایت دل چسپی کے ساتھ مرکز کی عربی اور انگریزی مطبوعات کو پڑھ رہے ہیں اور اس سے گہرا
‹ Previous page Next page › Contents of September 1988 All issues