Al-Risala · October 1988 · page 45

میوات کا سفر

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز - ۴۸ -

ڈاک پتھر (دہرہ دون) میں ۲۵ جون ۱۹۸۸ کو سیرۃ النبی کا جلسہ تھا۔ منتظمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ ۲۵ جون کی شام کو سیرت کے اخلاقی پہلو پر خطاب کیا۔ اس سفر کے دوران سہارن پور اور ڈاک پتھر میں انفرادی مجلسیں ہوئیں ۔ اور سوال و جواب کی صورت میں اظہار خیال کیا گیا ۔ یہ سفر اس طرح ہوا کہ ۲۴ جون کی شام کو دہلی سے سہارن پور پہنچے۔ رات کو سہارن پور میں قیام کیا۔ ۲۵ جون کو ڈاک پتھر کا سفر ہوا۔ ڈاک پتھر سے روانہ ہو کر دہرہ دون آئے۔ اور پھر وہاں سے روانہ ہو کر ۲۶ جون کو دہلی واپس آگئے۔ احمد آباد (گجرات) سے چھپیپا برادری کا بیک ماہنامہ گجراتی زبان میں نکلتا ہے ۔ اس کا نام چھپیپا بلیٹن ہے۔ اس ماہنامہ میں ہر ماہ الرسالہ کے مضامین گجراتی میں ترجمہ کر کے شائع کیے جاتے ہیں۔ اس طرح گجراتی داں حلقہ میں الرسالہ کا پیغام مسلسل پہنچ رہا ہے۔ ۱- ایک خاتون لکھتی ہیں : الرسالہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے ۔ مذہب پر جان دینے کی باتیں تو سب کرتے ہیں ۔ لیکن انسانیت کے ساتھ جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے الرسالہ ۔ مسز ناہید ایم اے ، بنگلور)

۲- ٹائمس آف انڈیا (۱۲ جولائی ۱۹۸۸) میں صدر اسلامی مرکز کا ایک انگریزی آرٹیکل چھپا تھا۔ آل انڈیا ریڈیو نے اپنے " جہاں نما " پروگرام کے تحت اس آرٹیکل کا خلاصہ اردو میں نشر کیا۔ اس طرح اسلامی مرکز کا تعمیری پیغام ایک وقت لاکھوں لوگوں تک پہنچ گیا ۔ آل انڈیا ریڈیو سے اس طرح کی نشریات کئی بار آچکی ہیں ۔ مثلاً صدر اسلامی مرکز کا طویل انٹرویو شائع شدہ اخبار اردو (۲۹ جنوری ۱۹۸۸) کو آل انڈیا ریڈیو نے مکمل طور پر نشر کیا تھا۔ وغیرہ۔ ۵- ایک صاحب لکھتے ہیں : الرسالہ جولائی ۱۹۸۸ کا مضمون " قیادت کا دیوالیہ پن " بہت ہی زیادہ پسند آیا۔ خداوند کریم آپ کی حیات دراز کرے اور ہم لوگوں کو ان معاملات میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عطا فرمائے ۔ آپ کے متعلق اخبارات میں پڑھتا ہوں ۔ میں خود ایک جماعت سے متاثر ہوں ۔ ان حضرات سے بھی گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ خوش قسمتی یا بدقسمتی سے تقسیم ہند کے وقت کا کچھ ہوش مجھے

‹ Previous page Next page › Contents of October 1988 All issues

Printed page