Al-Risala · November 1988 · page 19

میرٹھ کا سفر

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۸، صفحہ ۱۹

کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ میرٹھ کا فساد محض ایک فساد نہیں، وہ ایک علامتی واقعہ ہے۔ اس کی روشنی میں ملک کی موجودہ صورت حال کو سمجھا جا سکتا ہے اور اس کا تجزیہ کر کے ہندوستانی مسلمانوں کے لئے راہ عمل کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

میرٹھ ہندوستان کا ایک قدیم شہر ہے جو دہلی سے ۷۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ میرٹھ میں انگریزوں کے زمانے سے بہت بڑی فوجی چھاؤنی ہے۔ میرٹھ کو سب سے زیادہ شہرت ۱۸۵۷ء میں ہوئی جب کہ یہاں کی ہندوستانی فوج کے کچھ سپاہیوں نے اپنے انگریز افسروں کے خلاف بغاوت کر دی اور اس کے بعد وہ واقعہ پیش آیا جس کو عام طور پر غدر (۵۹ - ۱۸۵۸ء) کہا جاتا ہے۔ انگریزوں نے اسی سال فوج میں نئے قسم کی رائفل کا استعمال شروع کیا تھا جس کو انفیلڈ رائفل (Enfield rifle) کہا جاتا ہے۔ اس رائفل میں کار توس استعمال کیے جاتے تھے۔ ۲۴ اپریل، ۱۸۵۷ء کو جنرل اسائمتھ نے حکم دیا کہ میرٹھ کے سپاہیوں کو نئی رائفل کے استعمال کی تربیت دی جائے۔ مگر اسی زمانہ میں ان کارتوسوں کے بارہ میں ایک افواہ پھیل گئی ۔ چنانچہ پانچ سپاہیوں کے سوا سب نے یہ کارتوس لینے سے انکار کر دیا۔ ان باغی سپاہیوں کی تعداد ۸۵ تھی جن میں ۴۹ مسلم تھے اور ۳۶ غیر مسلم۔ فوجی عدالت نے ان سپاہیوں کو قید بامشقت کی سزا دے کر جیل میں بند کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد دیسی سپاہیوں کے درمیان شدید نفرت پھیل گئی ۔ ۱۰ مئی ، ۱۸۵۷ء کی شام کو جب گرجا گھر کا گھنٹہ بجا اور عیسائی افسران گر جا چلے گئے تو ہندوستانی رسالے نے جیل کا دروازہ توڑ کر تمام قیدیوں کو آزاد کر دیا اور اعلان جنگ کرتے ہوئے دہلی کی طرف روانہ ہو گئے۔ میرٹھ میں بعض انگریز افسروں کے بنگلوں کو لوٹ لیا گیا اور بعض انگریزوں کو قتل کر دیا گیا ۔ میرٹھ کے انقلابی سپاہی جب دہلی پہنچے تو یہاں بھی شورش پیدا ہوگئی ۔ انھوں نے شہر پر قبضہ کر لیا ۔ بہادر شاہ کے شہنشاہ ہندوستان ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔ اسی کے ساتھ بادشاہ کے ایک بیٹے کو انقلابی فوج کا سربراہ بنایا گیا ۔ مگر بغاوت کو منظم کرنے کی صلاحیت نہ باپ میں تھی اور نہ بیٹے میں۔ مزید یہ کہ انقلابی فوج کے پاس وسائل کے نام سے کوئی چیز موجود نہ تھی۔ بھنے ہوئے چنے بھی میسر نہ تھے جن کو کھا کر سپاہی اپنی بھوک مٹاسکیں ۔ نہ بہادر شاہ کے پاس کوئی

‹ Previous page Next page › Contents of November 1988 All issues

Printed page