Al-Risala · November 1988 · page 46

میرٹھ کا سفر

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۶

میں حصہ لیا۔ انھوں نے لودھوں کی ایک قریب کی ٹال میں آگ لگادی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے سفر میں لوگوں کو نعرہ تکبیر بلند آواز کے ساتھ کہنے سے منع فرما دیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیغمبر اسلام نے نازک مواقع پر ’’اللہ اکبر‘‘ کی دھوم بھی نہیں مچائی جو ایک ثابت شدہ اسلامی عمل ہے۔ اور موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ انتہائی نازک موقع پر شب برات کی دھوم مچاتے ہیں ، حالاں کہ دین میں شب برات کی سرے سے کوئی اہمیت نہیں۔ اس کے بعد اگر فساد ہوتا ہے تو مسلمانوں کو دوسروں کی نہیں خود اپنی شکایت کرنا چاہیے۔ میرٹھ میں جو فساد ہوا اس کے دو مرحلے تھے۔ ایک وہ جو ۴ اپریل 1987 کو پیش آیا۔ دوسرا وہ جو ۱۸ مئی 1987 کو شروع ہوا۔ پہلا فساد شاہ پیر گیٹ سے شروع ہوا تھا، چنانچہ میرٹھ میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے ہم اس مقام پر گئے۔ یہاں ہم مندر والوں سے بھی ملے تا کہ معلوم کریں کہ اس بارہ میں ان کا نقطہ نظر کیا ہے۔ جب ہم وہاں پہنچے تو اس وقت مندر کا دروازہ بند تھا۔ اس کے سامنے کے چبوترہ پر چند ہندو صاحبان بیٹھے ہوئے تھے۔ ہم نے ان سے مذکورہ واقعہ کے بارے میں سوالات کئے ۔ مگر انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے بارے میں آپ کو ڈاکٹر جین بتائیں گے۔

ڈاکٹر جین کا مطب سڑک پر شاہ پیر گیٹ کے سامنے ہے۔ مگر اس وقت ان کا مطب بند تھا۔ دن میں کئی بار ہم وہاں گئے تاکہ ان سے گفتگو کریں مگر ہر بار ان کا مطب بند پایا۔ مندر والوں سے یا ڈاکٹر جین سے اگر چہ براہ راست معلومات نہ ہوسکی تاہم اس واقعہ میں ہمارے لئے ایک بہت بڑا سبق تھا۔ ’’مندر والوں‘‘ نے اپنا ایک ترجمان بنالیا ہے۔ خود جواب دینے کے بجائے وہ ہر ایک سے یہ کہتے ہیں کہ جاکر ان سے پوچھو۔ اس کے برعکس آپ مسجد میں چاہے جائیں تو ہر مسجد والا ’’یہ چلے گا کہ سب سے پہلے وہی بولے۔

۱۴ اپریل کو جو فساد شروع ہوا اس کو مقامی انتظامیہ نے چند دن کے اندر کنٹرول کر لیا۔ تاہم دونوں فریقوں کی طرف تناؤ باقی رہا۔ میرٹھ میں پرنسپل نایاب زیدی نے بتایا کہ رمضان کے مہینہ میں ہماری ملاقات جس ہندو یا مسلمان سے ہوئی وہ یہ کہتا ہوا سنائی دیا کہ ’’پھر جھگڑا ہونے والا ہے‘‘ لوگوں کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً ہر کمیونٹی کو احساس تھا کہ پچھلے فساد میں اس کا زیادہ

‹ Previous page Next page › Contents of November 1988 All issues

Printed page