میرٹھ کا سفر
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۱
کی خبریں دنیا کو سنائی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پولیس والے بھی انسان ہیں۔ ان کے سینہ میں بھی دل ہے۔ آپ غیر حکیمانہ سلوک سے انھیں اپنا دشمن بنا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ حکیمانہ سلوک کریں تو یقیناً آپ ان کو اپنا دوست پائیں گے۔ امیدافزار جحان موجودہ فسادات کے بعد عام طور پر ایک ایسے رجحان کا اظہار ہوا ہے جس کو’’ فطرت انسانی کا احتجاج‘‘ کہا جاسکتا ہے۔ جو لوگ ہندی اور انگریزی اخبارات پڑھتے ہیں، انھوں نے کثرت سے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہاں ہم صرف چند مثالیں نقل کریں گے ۔
مسٹر نکھل چکورتتی فرقہ وارانہ دنگے پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہم اب غیر انسانی ہوتے جارہے ہیں۔ ایک فرقہ وارانہ فساد اب ہمارے ضمیر میں ہلچل پیدا نہیں کرتا۔ اس کے متعلق ہم اخباروں میں پڑھتے ہیں۔ ریڈیو اور ٹیلی وژن میں سنتے ہیں۔ مگر انسانی مصیبت کی اصطلاحوں میں نہیں ، بلکہ شماریات کی زبان میں ، اتنے آدمی ہلاک ہوئے ، اتنے آدمیوں کو چھرا مارا گیا ، اتنی دکانیں لوٹی گئیں، اتنے مکان جلائے گئے، بس اس سے زیادہ اور کچھ نہیں : We are getting dehumanised. A communal riot no longer seems to stir our conscience. We read about it in newspapers or hear about it over the radio and television—not in terms of human suffering, but in terms of bare statistics—so many killed, so many stabbed, so many shops looted or houses gutted. Nothing more. ایک اور مثال مسٹر کے آر ملکانی کی ہے۔ ماضی میں وہ آرگنائزر کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کافی بد نام رہ چکے ہیں۔ مگر حالیہ واقعات نے غالباً اُن کے ضمیر کو جگا دیا ہے۔ ان کا ایک مفصل مضمون اخبار اسٹیٹسمین (۳۰ مئی ، ۱۹۸۸) میں شائع ہوا ہے۔ یہ نہایت معتدل اور متوازن مضمون ہے۔ اس میں کسی بھی اعتبار سے مسلمانان ہند کے خلاف کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔ بلکہ ہر اعتبار سے ان کا دفاع کیا گیا ہے ۔ اس میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو بھائی بھائی (Blood brothers) کہا گیا ہے۔ یہ مضمون انشاء اللہ انگریزی الرسالہ میں شائع کر دیا جائے گا۔ یہاں ہم صرف اس کا آخری پیراگراف نقل کرتے ہیں :
If Hindus and Muslims ponder over these matters dispassionately and respond to suggestions positively, the ground could be prepared for a great reconciliation in the subcontinent. That will be a great day for all mankind.
‹ Previous page Next page › Contents of November 1988 All issues