Muslims and the Science Education
الرسالہ، فروری ۱۹۸۸، صفحہ ۴۴
رابطہ الجامعات الاسلامیہ (ریاض) نے صدر اسلامی مرکز کی دو کتابوں (حقیقت حج اور مارکسزم) کا عربی ترجمہ شائع کیا ہے۔ ان کتابوں کے عربی نام یہ ہیں (۱) حقيقة الحج (۲) سقوط الماركسية - پہلی کتاب بڑے سائز کے ۱۲۰ صفحات پر مشتمل ہے، اور دوسری کتاب ۲۷ صفحات پر۔
نئی دہلی (پیشوا روڈ) پر ۲۴ نومبر 1987 کو ایک اجتماع ہوا۔ اس میں جدید تعلیم یافتہ مسلمان شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے "جدید دعوتی امکانات" کے موضوع پر ایک تقریر کی ۔ صدر اسلامی مرکز نے بتایا کہ جدید سائنسی اور صنعتی ترقیاں اسلامی انقلاب کی ضمنی پیداوار ہیں۔ اس انقلاب سے جہاں مادی ترقیاں ظہور میں آئیں اسی طرح نہایت دور رس نوعیت کے نئے دعوتی امکانات پیدا ہوئے ۔ قرآن ہندی سوسائٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام بھوپال میں ایک سہ روزہ اجتماع ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس اجتماع میں شرکت کی اور ۲۹ نومبر 1987 کی نشست میں " قرآن کا عالمی پیغام" کے عنوان پر مفصل تقریر کی ۔ سید قاسم صاحب (بڑودہ) نے اپنے خط مورخہ ۱۰ دسمبر 1987 میں اطلاع دی ہے کہ وہ الرسالہ کے بعض مضامین گجراتی زبان میں ترجمہ کر کے لوگوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے انھیں اجازت دے دی گئی ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام ۱۵- ۱۷ جنوری ۱۹۸۶ کو ایک کانفرنس ہوئی تھی اس کا موضوع تھا ، سائنس ایجوکیشن ان دی کنٹری ۔ اس موقع پر مختلف اہل علم نے اپنے مقالات پیش کیے تھے ۔ ان مقالات کا مجموعہ یونیورسٹی کی طرف سے شائع کیا گیا ہے۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کا سات صفحات کا وہ مقالہ بھی شامل ہے جو موصوف نے اس موقع کے لیے لکھا تھا ۔ اس مقالہ کا عنوان ہے :
Muslims and the Science Education
اسلامی مرکز اور ایک عالمی عیسائی ادارہ کے تعاون کے تحت مسٹر عرفان انیس نے یورپ ہم الـرسالہ فروری ۱۹۸۸
‹ Previous page Next page › Contents of February 1988 All issues