The Prophet of Islam: Benefactor of Humanity
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۳۱
کی اسلامی جماعت ہے۔
ٹائم نے اس سلسلہ میں بتایا ہے کہ نو سال کی جنگ کے بعد افغانستان کی وادی خالی بستیوں اور برباد مکانات کا نمونہ بنی ہوئی ہے۔ افغانستان کی موجودہ حکومت جنگ بندی یا مخلوط حکومت تک پر راضی نظر آتی ہے۔ صدر نجیب اللہ جو اس وقت مایوسی کا شکار ہیں، کیونکہ ان کا حامی روس واپس جا رہا ہے ۔ حال میں انہوں نے مسعود کو یہ پیش کش کی کہ امن قائم کرنے کے بدلے وہ حکومت میں کوئی بڑا عہدہ قبول کر لیں ۔
(President Najibullah recently offered Massoud a choice of top government posts in exchange for peace (p.10). ٹائم کے بیان کے مطابق ، احمد شاہ مسعود نے اس پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ موجودہ حکومت کی بے دخلی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہیں۔ میرے نزدیک یہ عین وہی غلطی ہے جو اس سے پہلے سید قطب اور سید ابوالاعلیٰ مودودی کر چکے ہیں۔ سید قطب کو جمال عبد الناصر نے مصر کی وزارت تعلیم کی پیش کش کی۔ مگر سید قطب کو اس سے کم کوئی چیز قبول نہ تھی کہ جمال عبد الناصر کرسی اقتدار سے ہٹ جائیں۔ اسی طرح سید ابوالاعلیٰ مودودی کو محمد ایوب خاں نے یہ پیش کش کی کہ حکومت انھیں اعلیٰ ترین وسائل دے گی ، وہ ایک انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی قائم کریں اور اس میں اپنی صلاحیتیں لگا دیں۔ مگر دو بارہ سید ابوالاعلیٰ مودودی اس سے کم کسی بات پر راضی نہ ہو سکے کہ محمد ایوب خاں کرسی اقتدار سے ہٹ جائیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں رہنما مصر اور پاکستان میں ممکن تعمیری کام نہ کر سکے، وہ صرف بربادی کی تاریخ چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے۔ افغانی مجاہدین نے اگر اپنے رخ میں تبدیلی پیدا نہ کی تو یقینی ہے کہ وہ بھی اس دنیا سے اس حال میں جائیں گے کہ ان کے پیچھے ایک برباد شدہ افغانستان کے سوا اور کوئی چیز موجود نہ ہوگی ۔ اور اس دنیا سے بہر حال ہر ایک کو جانا ہے ۔
افغانی مجاہدین کے بارے میں میری ذاتی رائے یہ ہے کہ انھوں نے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انھوں نے اپنی غیر معمولی قربانی سے ۱۹۸۸ء میں افغانستان میں اس تاریخی عمل کو تکمیل کے مرحلہ تک پہنچایا ہے جو ۱۹۷۳ء میں ویت نام میں شروع ہوا تھا۔ ویت نام کو امریکہ نے طاقت کے ذریعہ مسخر کرنا چاہا ۔ مگر ویت نامیوں کی ناقابل تسخیرزاحمت نے امریکہ کو ۱۹۷۵ء میں وہاں سے لوٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس واقعہ سے ثابت
‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues