تعداد کی نابرابری
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۹، صفحہ ۸
جنگ (۱۹۸۸ - (۱۹۸۸-۱۹۷۹) میں ایران کی ۸۲ ہزار عورتیں بیوہ ہوگئیں - عراق میں ایسی عورتوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے جن کے شوہر اس دس سالہ جنگ میں ہلاک ہوئے ۔
اس طرح مثال کے طور پر جیل اور قید کی وجہ سے بھی سماج میں مردوں کی تعداد کم اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے ۔ امریکہ کو موجودہ زمانہ میں دنیا کی مہذب ترین سوسائٹی کی حیثیت حاصل ہے ۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکہ میں ہر روز تقریباً ۱۳ لاکھ (1,300,000) آدمی کسی نہ کسی جرم میں پکڑے جاتے ہیں ۔ ان میں سے ایک تعداد وہ ہے جو لمبی مدت تک کے لیے جیل میں ڈال دی جاتی ہے ۔ ان سزا یافتہ قیدیوں میں دوبارہ ۹۷ فی صد مرد ہی ہوتے ہیں (1102/14-EB) اسی طرح جدید صنعتی نظام نے حادثات کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے ۔ موجودہ زمانہ میں حادثاتی موتیں روزمرہ کا معمول بن گئی ہیں ۔ سڑک کے حادثے ، ہوائی حادثے ، کارخانوں کے حادثے اور دوسرے مشینی حادثے ہر ملک میں اور ہر روز ہوتے رہتے ہیں ۔ جدید صنعتی دور میں یہ حادثات اتنے زیادہ بڑھ گئے ہیں کہ اب سیفٹی انجینرنگ (Safety engineering) کے نام سے ایک مستقل فن وجود میں آگیا ہے ۔ ۱۹۶۷ کے اعداد و شمار کے مطابق ، اس ایک سال میں پچاس ملکوں کے اندر مجموعی طور پر ۵۰۰۰، حادثاتی موتیں واقع ہوئیں (16/137-EB) یہ سب زیادہ تر مرد تھے ۔
صنعتی حادثات کی موتوں میں ، سیفٹی انجینئرنگ کے باوجود ، پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ مثال کے طور پر ، ہوائی حادثات جتنے ۱۹۸۸ میں ہوئے ، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے ۔ اسی طرح تمام صنعتی ملکوں میں مستقل طور پر اسلحہ سازی کے تجربات ہو رہے ہیں ۔ ان میں برابر لوگ ہلاک ہوتے رہتے ہیں ۔ ان ہلاک شدگان کی تعداد کبھی نہیں بتائی جاتی ، تاہم یہ یقینی ہے کہ ان میں بھی تمام تر صرف مرد ہی ہیں جو ناگہانی موت کا شکار ہوتے ہیں ۔
اسی طرح کے مختلف اسباب کی بنا پر عملی صورت حال اکثر یہی ہوتی ہے کہ سماج میں عورتوں کی تعداد نسبتاً زیادہ ہو ، اور مردوں کی تعداد نسبتاً کم ہو جائے ۔ امریکہ کی سوسائٹی نہایت ترقی یافتہ سوسائٹی سمجھی جاتی ہے ، مگر وہاں بھی یہ فرق پوری طرح پایا جاتا ہے ۔ ۱۹۸۷ کے اعداد و شمار کے مطابق ، امریکہ کی آبادی میں مردوں کے مقابلہ میں تقریباً ۷.۸ لاکھ (7.8 million) عورتیں زیادہ تھیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر امریکہ کا ہر مرد شادی شدہ ہو جائے تو اس کے بعد بھی امریکہ میں تقریباً ۷ لاکھ عورتیں ایسی
‹ Previous page Next page › Contents of April 1989 All issues