Wanted an evening guest
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۹، صفحہ ۱۸
مگر میرے نزدیک یہ ادھوری بات ہے ۔ اصل یہ ہے کہ مخصوص اسباب کی بنا پر ہندوستان کے مسلمانوں کی نفسیات کچھ اس طرح کی ہوگئی ہے کہ لفظی جوش دکھانے والے سطحی لیڈروں کی باتیں ہی ان کو اپیل کرتی ہیں جو مسلمانوں کو بربادی کے سوا کہیں اور نہ لے جا سکیں۔ اس کے مقابلہ میں جو رہنما سنجیدہ اور تعمیری بات کریں وہ مسلم عوام کے درمیان مقبولیت حاصل نہیں کرتے مسلمانوں کی یہی بے شعوری ان کا اصل مسئلہ ہے، ہندوستان میں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کا مسئلہ فقدانِ شعور ہے نہ کہ فقدانِ قیادت ۔
کراچی سے یمن کے سفر میں جہاز کے اندر ایک عرب مسافر سے ملاقات ہوائی۔ ان کے ساتھ کویت کا عربی اخبار الانباء ( ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۸) تھا ۔ اس کے آخری صفحہ پر خالد قطعہ کے قلم سے ایک دلچسپ مضمون درج تھا جس کا عنوان تھا "ولو داور"۔ اس میں مضمون نگار نے لکھا تھا کہ عرب ممالک کے ہوئی اڈوں پر " مخدرات " سے بھی زیادہ جس چیز کی جانچ ہوتی ہے اور جس کو عرب امن اور مقاصد امت کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہتھیار ( اخطر سلاح) سمجھا جاتا ہے وہ "کتاب" ہے۔ اگر آپ کسی ہوائی اڈہ سے گزریں تو جانچ والا آدمی آپ کے حقيبة کو کھولے گا اور اس کو ٹٹول کر دیکھے گا۔ اگر وہ اس میں کوئی کتاب پا گیا تو وہ اس کو اس طرح لے گا جیسے کہ اس نے کوئی ٹائم بم دیکھ لیا ہو (کأنّه شاهد قنبلة موقوتة) اس کے بعد آپ نہایت بے چارگی کے ساتھ اس کے فیصلے کا انتظار کریں گے کہ وہ آپ کی کتاب کو ممنوع الدخول قرار دیتا ہے یا آپ اور آپ کی کتاب دونوں کو۔
مضمون نگار نے اپنا بخار نظام (حکومت) پر اتارا تھا۔ مگر میرے نزدیک اس کی ساری ذمہ داری ان نام نہاد مسلم مفکرین پر ہے جنھوں نے اسلام کی سیاسی تفسیر کر کے اسلامی دعوت کو سیاسی انقلاب کے ہم معنی بنادیا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلم ملکوں کے حکمران اب " اسلامی دعوت " کا نام لینے والوں کو سیاسی اپوزیشن کے طور پر دیکھتے ہیں اور خطرہ سمجھ کر فوراً انہیں دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسلم مفکرین کی اس خود ساختہ تشریح نے اب مسلم ملکوں میں اسلام کا کام کرنے کو بڑی حد تک ناممکن بنادیا ہے۔
موجودہ زمانہ کے مسلم مفکرین اگر غیر سیاسی اسلام پیش کرتے جس کی ایک مثال تبلیغی جماعت کی صورت میں نظر آتی ہے تو مسلم داعی کو مسلم ملکوں میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا اور کام کے تمام ۱۸ ۲۰ اپریل ۱۹۸۹
‹ Previous page Next page › Contents of April 1989 All issues