Al-Risala · April 1989 · page 32

Wanted an evening guest

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۹، صفحہ ۳۲

دفن تھے یا تاریخ کے پردہ میں چھپ گئے تھے، حتیٰ کہ اب لوگ آج کے " یمن " کو جانتے تھے وہ قدیم "یمن" سے ناواقف ہو چکے تھے۔ علم الآثار کے ماہرین گویا موجودہ زمانہ میں خدائی کارندے بن کر ظاہر ہوئے اور بڑھتے ہوئے سیاحتی ذوق نے اس کی ضروری قیمت ادا کی۔ اس طرح ایسا ہوا کہ خدا کا فیصلہ جو تاریخ کے گردو غبار میں چھپ گیا تھا۔ اس کو کھود کر اور تحقیق کرکے نکالا گیا اور عالمی مشاہدہ کے لیے اس کو دنیا کے سامنے رکھ دیا گیا۔ تاہم یہ پورا کام غیر مسلموں کے ذریعہ انجام پایا ہے۔ اس میں مسلمانوں کا کوئی حصہ نہیں۔

یکم نومبر کی دو پہر کو یہاں کی یونیورسٹی دکھائی گئی۔ اجتماعی طور پر تمام شرکاء وہاں لے جائے گئے۔ یہ ایک مکمل یونیورسٹی ہے جہاں تمام شعبے قائم ہیں۔ ذریعہ تعلیم عربی کے ساتھ انگریزی بھی ہے۔ اس کے مختلف حصوں کو دکھاتے ہوئے ایک ہال میں لے جایا گیا جہاں کلاس جاری تھی ۔ استاد نے بتایا کہ یہ " ٹرافک انجینئرنگ " کی کلاس ہے۔ انھوں نے عربی میں اپنے مضمون کا تعارف شروع کیا۔ ایک شخص نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ عربی نہیں جانتے اس لیے انگریزی ترجمہ ہونا چاہیے۔ استاد نے اس کے فوراً بعد اپنی بات کو انگریزی میں کہنا شروع کیا۔ جس روانی کے ساتھ وہ عربی میں بول رہے تھے، اسی روانی کے ساتھ انگریزی میں بولنے لگے۔ اس سے اندازہ ہوا کہ یہاں جو اساتذہ ہیں وہ لائق ہیں اور اپنے مضمون پر اچھی طرح تیار ہیں۔

یمن کے وسائل زیادہ نہیں ہیں۔ ایک بڑی زیر تعمیر عمارت دکھائی گئی۔ یہ میڈیکل کالج تھا۔ معلوم ہوا کہ یہ پورا کالج کویت کے تعاون کے تحت بنایا جارہا ہے۔ یہی حال دوسرے ترقیاتی امور کا بھی ہے۔ تاہم تیل کی تلاش یہاں بڑے پیمانہ پر جاری ہے اگر تیل دریافت ہو گیا تو یمن بھی دوسرے خلیجی ممالک کی طرح خوش حال ملک بن جائے گا ۔

صنعاء کے ماہنامہ الارشاد اور روژنامہ الثورہ نے انٹرویو لیا۔ الارشاد کا انٹرویو تفصیلی تھا۔ وقت کی کمی کے باعث الثورہ کو میں صرف مختصر انٹرویو دے سکا۔ ٹیلی وژن کے لوگ بھی اصرار کر رہے تھے۔ مگر وقت کی کمی کے باعث میں ٹیلی وزن کو انٹرویو نہ دے سکا۔ الارشاد کا انٹرویو اس کے رئیس تحریر د۔ عبداللہ الواسطی نے لیا۔ انھوں نے گفتگو کا آغاز اس جملہ سے کیا: الشيخ وحيدالدين، نرحب بكم في هذا البلد الذى هو بلد كل مسلم

‹ Previous page Next page › Contents of April 1989 All issues

Printed page