He must at once jump into the 5th gear.
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۹، صفحہ ۴۵
ہیں وہ اسلام کو صحیح رنگ میں پیش کرنے کا ایک جہا د ہے۔ تنگ نظر لوگوں نے اسلام کو بد نام کر رکھا ہے ۔ کیوں کہ اس میں ان کا اپنا مفاد ہے۔ جب تک ان کو فنا نہیں کیا جائے گا اسلام کو انسان سمجھ ہی نہیں سکتا ۔ کیوں کہ اسلام کے اندر تسلیم کا حکم واضح ہے اور تسلیم بھی صرف اللہ تعالیٰ کے آگے ۔ خدا آپ کو سلامت رکھے کہ آپ صحیح اسلام سے دنیا کو واقفیت بہم پہنچانے میں سر گرم ہیں ( چورنگی روڈ ، کلکتہ )
۵۔ الرسالہ کے مضامین دوسرے پر چوں میں کثرت سے نقل کیے جا رہے ہیں ، اس طرح الرسالہ کا فکر مسلسل وسیع تر دائرہ میں پھیل رہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اور تاریخی جماعت جمیعتہ علماء ہند کا ہفت روزہ ترجمان الجمعیۃ کے نام سے نئی دہلی سے شائع ہوتا ہے۔ اس نے اپنے شمارہ ۳-۹ فروری ۱۹۸۹ میں الرسالہ کا ایک مضمون نمایاں طور پر مع مکمل حوالہ اس عنوان کے تحت شائع کیا ہے : تحریک بابری مسجد، کتنی ناکام کتنی کامیاب ۔
۶- بھوپال کے ساتھی الرسالہ کا ہندی ایڈیشن نکالنے کا انتظام کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ رسالہ سہ ماہی ہوگا۔ آئندہ حسب حالات اس کو انشاء اللہ ماہانہ کیا جاسکے گا۔ ۷- ایک صاحب لکھتے ہیں : الرسالہ نومبر ۱۹۸۸ سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔ میرٹھ کا سفر نامہ کافی معلوماتی ہے اور دلسوز بھی۔ میرٹھ کے واقعات تو بہت سے اخبارات اور اکابرین ملت نے بیان کیے ہیں ، لیکن ان واقعات کے اسباب تک جس گہرائی سے آپ نے نظر ڈالی ہے اس میں آپ بس یوں سمجھیے کہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ہر واقعہ کی تفصیل اور اس کا پس منظر جس کے سبب سے وہ واقعہ نمودار ہوا، بڑے تدبر ، تحقیق ، تلاش اور جستجو سے جمع کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آپ کی پیش کردہ تجاویز بہت بیش قیمت اور کار آمد ہیں۔ اگر ان پر صدق دل سے عمل کیا جائے تو کبھی فساد کی نوبت ہی نہ آئے۔ محی الدین احمد ۔ حیدر آباد ) ۸- مسٹر ہر بنس لال ( نئی دہلی ) لکھتے ہیں : دو سال پہلے جامع مسجد دہلی کے بک اسٹال پر الرسالہ دیکھا تھا۔ اس کو خرید کر پڑھا۔ مجھے اچھا لگا۔ اب میں دو سال سے اس کا مستقل خریدار ہوں۔ آپ کے رسالہ نے میری گھریلو زندگی میں میری بڑی مدد کی ہے۔ خداوند کریم سے
‹ Previous page Next page › Contents of April 1989 All issues