فرضی کہانی
الرسالہ، مئی ۱۹۸۹، صفحہ ۱۴
ولین كذلك فی نفس الأمر، بل انما کان من صنیع صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے نکلا ہوا ہے۔ حالاں کہ الشیطان لا عن رسول الرحمن صلی اللہ علیہ وسلم حقیقت میں ایسا نہ تھا۔ وہ در اصل شیطان کا (تفسیر ابن کثیر، الجزد الثالت، صفحہ ۲۳۰) کلام تھا نہ کہ رسولِ رحمان کا کلام۔ یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ اس قسم کے واقعات کسی نہ کسی شکل میں ہر شخص کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں۔ مثلاً حکمراں پارٹی کا لیڈر ایک بار تقریر کر رہا تھا۔ مجمع میں اس کی پارٹی کے لوگ بھی تھے اور دوسری پارٹیوں کے لوگ بھی۔ تقریر کے دوران ایک بارلیڈر نے (بطور تنقید) مخالف پارٹی کے لیڈر کا نام لیا۔ مخالف پارٹی کے آدمیوں نے جب اپنے لیڈر کا نام سنا تو عین اسی وقت وہ ،زندهہ باد، زند باد کے نعرے لگانے لگے۔ اب اگر کوئی شخص کہے کہ حکمراں پارٹی کے لیڈرنے مخالف پارٹی کے لیڈر کے لیے زندہ بادکہا تو یہ غلط ہوگا۔ کیوں کہ حکمراں پارٹی کے لیڈر نے تو اس کا نام محض تنقید کے لیے لیا تھا ، یہ در اصل مخالف پارٹی کے لوگ تھے جو اس کی آواز میں اپنی آواز ملا کر زندہ باد کے الفاظ بولنے لگے۔ واقعہ کی سادہ شکل وہی ہے جواوپر نقل کی گئی۔ مگر اسلام کے کچھ مخالفوں نے اس واقعہ کو غلط صورت دے کر ایک خود ساختہ کہانی بنائی۔ انھوں نے مشرکین کے قول کو پیغمبر کا قول قرار دیدیا۔ اور کہا کہ پیغمبر اسلام پر سورہ النجم اتاری جارہی تھی جب اس کا سلسلہ مناۃ الثالثۃ الاخری تک پہنچا تو اس کے بعد شیطان نے مذکورہ الفاظ آپ پر القاء کر دیے آپ نے قرآن کی آیت کے ساتھ اس کو ملاکر مجمع میں پڑھ دیا۔ بعد کو آپ کو غلطی کا احساس ہوا تو آپ نے اعلان کیا کہ مذکورہ کلام خدا کا کلام نہیں تھا۔ وہ شیطان کا کلام تھا۔ یہ کہہ کر اس کو قرآن سے حذف کر دیا۔
یہ ساری کہانی ، جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا ، بالکل لغو ہے، اور اس سے بھی زیادہ لغو بات یہ ہے کہ اس کو تاریخی حیثیت دے کر اس کی روشنی میں ایک پورا افسانہ بنایا جائے اور اس کی بنیاد پر پورے قرآن کو کلام خداوندی کے بجائے، نعوذ باللہ ، کلام شیطانی قرار دینے کی کوشش کی جائے۔
قرآن کی صداقت کا بذات خود یہ کافی ثبوت ہے کہ معاندین اس کو غلط ثابت کرنے کے لیے کوئی حقیقی دلیل نہیں پاتے۔ ان کے پاس اپنے معاندانہ جذبہ کی تسکین کی صورت اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ بطور خود ایک جھوٹی کہانی بنائیں اور اس کو قرآن کی طرف منسوب کرکے قرآن کی سچائی کو ناکام طور پر داغدار کرنے کی کوشش کریں۔