Al-Risala · May 1989 · page 33

دو تصویریں

الرسالہ، مئی ۱۹۸۹، صفحہ ۳۳

ہوئے کاغذی حقوق تنکے کی مانند ہوا میں اڑ گئے تو دوسرے کا غذی حقوق کی کیا حیثیت ایسے کا غذی تحفظات کا ملنا بھی اتنا ہی بے قیمت ہے جتنا ان کا نہ ملنا۔ اس دنیا میں تو میں اپنے ذاتی استحقاق کے بل پر جیتی ہیں نہ کہ قانونی تحفظات کے بل پر۔

جہاز کے اندر انڈین ائیر لائنز کا ماہنامہ سواگت (نومبر ۱۹۸۸) پڑھنے کے لئے موجود تھا۔ اس کے ایک مضمون میں بتایا گیا تھا کہ ہوائی جہاز (ایربس) زمین کی سطح سے ۳۰ ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہوا ایک منٹ میں ۱۰ میل کی مسافت طے کرتا ہے۔ ایک عام ایربس میں ۳۷۳ مسافروں کے لئے سیٹ ہوتی ہے۔ جہاز میں اگر چہ کچھ لوگ سگریٹ پیتے ہیں۔ مگر اس کے اندر کی ہوا رخو اب نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مخصوص انجینر نگ کے ذریعہ کیبن کی ہوا ہر ۹۰ سیکنڈ میں مکمل طور پر بدل جاتی ہے۔ ہوائی جہاز کے سفر کا آغاز باقاعدہ طور پر ۱۹۲ میں ہوا۔ سب سے پہلے امریکہ کے فورڈ اور بوئنگ نے تجارتی سطح پر جہاز بنایا۔ ابتدائی جہازوں میں انفصال (Insulation) کا انتظام نہ ہونے کی بناپر کیبن کے اندر بہت زیادہ شور رہتا تھا۔ مسافر وقتی طور پر بہرے ہو جاتے تھے۔ تمام گفت گو اشاراتی زبان (Sign language) کے ذریعہ ہوتی تھی۔ ابتدائی جہاز ایک گھنٹہ میں صرف ۱۵ ا میل کا فاصلہ طے کرتے تھے۔ خبر ہے کہ جاپان اپنے یہاں ہوائی جہاز کی صنعت شروع کر رہا ہے۔ اگر یہ صحیح ہو تو عجب نہیں کہ آئندہ ہوائی جہاز کی صنعت ایک نئے ترقی یافتہ مرحلہ میں داخل ہو جائے۔ ۱۱ نومبر ۱۹۸۸ کی دو پہر کو میں بھوپال پہنچا تو بھوپال مجھے ایک جانا پہچانا شہر نظر آیا۔ بار بار کے سفر کے بعد اب بھوپال میرے لئے کوئی اجنبی جگہ نہیں رہی۔ مجھے تقریباً ۲۵ سال پہلے کی بات یاد آئی۔ میں ایک سفر پر تھا۔ رات کے وقت ٹرین ایک بڑے اسٹیشن پر رکی۔ باہر دیکھا تو بورڈ پر ” بھوپال “ لکھا ہوا تھا۔ اس وقت تک میں نے بھوپال کو نہیں دیکھا تھا۔ میں سوچتا رہا کہ بھوپال کیسا ہوگا ۔ تھوڑی دیر کے بعد ٹرین آگے بڑھ گئی اور اسٹیشن نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ پڑھ کر پاسن کریں نے ” بھوپال “ کا لفظ جان لیا تھا ، مگر ابھی میں نے بھوپال کے شہر کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تھا۔ اس لئے اُس وقت میں بھوپال کی کوئی تصویر اپنے ذہن میں نہ بن سکا۔ یہ واقعہ انسانی علم کی نوعیت کو بتاتا ہے۔ آدمی کے پاس اگر ” لفظ “ ہو مگر اس کے پاس ” معلومات “ کا سرمایہ نہ ہو تو وہ کبھی حقیقت کو جاننے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1989 All issues

Printed page