Al-Risala · May 1989 · page 40

مکمل اعراض ہی تمام مسائل کا حل

الرسالہ، مئی ۱۹۸۹، صفحہ ۴۰

بلاشبہ ملکی حالات کو درست کرنے کے لئے اول الذکر دوڑ دھوپ سے زیادہ کار آمد ہے۔ قاضی وجدی حسینی صاحب نے بتایا کہ ایک بار ان کی ملاقات علامہ اقبال سے ہوئی ہے۔ یہ ملاقات لاہور میں موصوف کی وفات سے تقریباً ایک سال پہلے ہوئی۔ اس وقت علامہ اقبال مرض الموت میں مبتلا تھے۔ میں نے قاضی صاحب سے کہاکہ علامہ اقبال کی کوئی ایسی بات بتائیے جو آپ نے خود براہ راست سنی ہو۔

قاضی صاحب نے کہا کہ مذکورہ ملاقات میں موت کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے ایک لطیفہ بتایا تھا جو اب تک مجھے یاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ سعدی نے ایک کہانی لکھی ہے کہ کسی بادشاہ کے دربار میں ایک پہلوان رہتا تھا۔ پہلوان کی عمر زیادہ ہونے لگی تو بادشاہ نے اس سے کہا کہ کسی جوان آدمی کو اپنے کر تب سکھا کر پہلوان بنا دو تا کہ تمہارے بعد در بار کی یہ جگہ خالی نہ رہے۔ پہلوان نے ایک نوجوان کو منتخب کرنے اس کو سکھانا شروع کیا یہاں تک کہ وہ ایک تربیت یافتہ پہلوان بن گیا۔ اس کے بعد وہ شخص اپنے استاد سے باغی ہو گیا ۔ وہ شہر میں لوگوں کے درمیان اس طرح کی باتیں کرنے لگا گویا کہ وہ اپنے استاد سے زیادہ بڑا پہلوان ہے۔ یہ بات بادشاہ کو اچھی نہیں لگی۔ در باریوں سے گفتگو کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ استاد اور شاگ دونوں کا مقابلہ کرایا جائے۔ دونوں اکھاڑے کے اندر جمع ہوئے۔ شاگرد نے کچھ دیر تک زور آزمائی کی اس کے بعد اچانک استاد نے اس کو زمین پر پٹخ دیا۔ اس کے بعد بادشاہ نے استاد سے پوچھا کہ تم تو اپنا سارا کر تب اپنے شاگرد کو سکھا چکے تھے۔ پھر تم کس طرح اس کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔ استاد نے جواب دیا : پہلوان ہمیشہ ایک داؤ اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔

علامہ اقبال نے اس کہانی کو بیان کرنے کے بعد کہا۔ اسی طرح پہلوان فطرت نے ایک داؤ اپنے پاس محفوظ رکھا ہے ، اس کا نام موت ہے۔

سید مسعود الحسن صاحب (عمر 45سال ، بھوپال زو کے ڈائرکٹر ہیں۔ وہ برسوں تک جنگلوں میں رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جنگل میں کئی بار ایسا ہوا کہ چلتے ہوئے شیر سامنے آگیا۔ مگر شیر رد دفاع کے سوا کبھی انسان پر حملہ نہیں کرتا ۔ چنانچہ مجھ کو دیکھتے ہی شیر اپنے آپ راستہ بدل کر دوسری طرف چلا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ شیر جب آدمی کو دیکھتا ہے تو فورا واپس ہو کر تیزی سے بھاگ جاتا ہے۔ اس کی

‹ Previous page Next page › Contents of May 1989 All issues

Printed page