Al-Risala · June 1989 · page 40

Dawah Activism: The Prophetic Method

الرسالہ، جون ۱۹۸۹، صفحہ ۴۰

بغیر حکیمانہ دعوت کا عمل جاری رہنا ممکن نہیں ۔

ڈاکٹر محمد تحسین صدیقی (ملک عبدالعزیز یونیورسٹی ، جدہ) نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کی نظر میں ان کی منفی تصویر (Negative image) بن گئی ہے ۔ اس صورتِ حال کو بدلنا اور لوگوں کی نظر میں مسلمانوں کی مثبت تصویر (Positive image) بنانا وقت کا سب سے بڑا کام ہے۔ یہ عین وہی بات ہے جس کی الرساله مشن کے ذریعہ کوشش کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر محمد تحسین صدیقی ہمارے اس مشن سے پوری طرح واقف ہیں ۔

میں نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے ، مگر وہ اس وقت تک نا مکمل ہے جب تک اس میں یہ دوسری بات شامل نہ کی جائے کہ تصویر کو بدلنے کا یہ کام خود مسلمانوں کو کرنا ہو گا۔ اور یہ اس کے بغیر ممکن نہیں کہ مسلمان دوسروں کی ایذا رسانی پر یک طرفہ طور پر صبر اور اعراض کی پالیسی اختیار کریں ۔ ۲۳ دسمبر ۱۹۸۸ء کو شام کے اجلاس میں میں نے اپنا مقالہ (انگریزی) پڑھ کر سنایا ۔ سننے کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کی کاپی حاصل کرنا چاہا۔ کانفرنس کے منتظمین کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ مقالہ (دوسرے مقالوں کے ساتھ) کتابی مجموعہ میں شائع کیا جائے گا ۔ نیز اس کا مکمل ویڈیو ٹیپ بھی کانفرنس کے منتظمین کے پاس موجود ہے ۔ مقالہ کا عنوان یہ تھا :

Dawah Activism: The Prophetic Method

۲۴ دسمبر کی شام کو ’’ورک شاپ‘‘ تھی۔ اس میں کافی لوگ شریک ہوئے ۔ اس نشست کے ماڈریٹر ڈاکٹر عبدالرحیم الطالب (سوڈانی) تھے ۔ ایک اعتبار سے یہ ’’سوال وجواب‘‘ کی مجلس تھی ۔ سب کے سب پڑھے لکھے لوگ تھے ۔ پوری گفتگو نہایت سنجیدہ علمی انداز میں ہوئی ۔ ابتداءً میں نے دعوت کے بارہ میں اپنے نقطۂ نظر کی کچھ مزید وضاحت کی ۔ اس کے بعد تحریری انداز میں سوالات آنا شروع ہوئے ۔ تقریباً دو درجن سوال آئے ۔ میں نے مختصر اور مثبت انداز میں سوالات کا جواب دیا۔ یہ سوالات کس قسم کے تھے ، اس کا اندازہ کرنے کے لیے تین سوالات یہاں نقل کیے جاتے ہیں :

1. Please tell us which are the books in English that can enlighten the non-Muslims who are interested in accepting Islam.

‹ Previous page Next page › Contents of June 1989 All issues

Printed page