٣٢ الحلال جولائی ۱۹۸۹
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۹، صفحہ ۳۴
اقوام متحدہ کے ادارۂ زراعت کے تحت کی گئی ہے۔
موجودہ زمانہ میں کار اور ہوائی جہاز سے لیکر جدید قسم کی بیل گاڑی تک اکثر چیزیں وہ ہیں جو امریکہ سے دنیا کو ملی ہیں۔ امریکہ کا یہ ہی تخلیقی عمل ہے جس نے اسے جدید دنیا میں برتر مقام دیدیا۔ اس کا سبب وہ "سازشیں" نہیں ہیں جو ہم نے اس لیے دریافت کر رکھی ہیں تاکہ دوسروں کے مقابلہ میں اپنی پسماندگی کو خود اپنی نااہلی کے خانہ میں ڈالنے کے بجائے دوسروں کی نالائقی کے خانہ میں ڈال سکیں ۔ مولانا عبد الماجد دریا بادی نے جولائی ۱۹۶۵ کا ایک تجربہ ان الفاظ میں لکھا تھا ۔ " ایک دن دوپہر کی گاڑی سے کلیفر نیا یونی ورسٹی کے ایک استاد بے شان و گمان دریا باد پہنچے ۔ اور دو ڈھائی گھنٹے کے سوال و جواب کے بعد واپسی کی ٹرین سے واپس ہو گئے امریکہ کے صاف و شفاف بلوری سڑکوں کا عادی ہمارے قصبات کی ادھ کچی ادھ پکی کھانچوں اور گڑھوں سے بھری ہوئی سڑکوں کا تصور بھی نہ کر سکتا ہوگا۔ اور پھر موٹر نشیں امر کی کے ذہن میں کھڑے کھڑے چر خ چوں ایکوں کی تصویریں بھی کیوں آنے لگیں تھیں ۔ اور یہ تجربہ بالکل انوکھا نہیں ۔ ایک اور امریکی پروفیسر خاک پھانکتے آج سے چند سال قبل بھی آچکے تھے ۔ ایسے انجو بہ سفر سے بڑھ کر امن جو بہ سفر بھی غرض و غایت نکلا۔ موضوع مطالعہ و تحقیق ہندوستان میں تحریک خلافت کی تاریخ (تقریباً 1929 - 1919) اسی ایک کام کے لئے امریکہ سے ہندوستان ، پاکستان کا سفر اور مدر اس ، بنگلور ، دہلی، حیدر آباد ، کلکتہ ، لکھنؤ ، لاہور ، کراچی وغیرہ کے علاوہ دریا باد تک کی پرمشقت مسافت ۔ اور عین اسی زمانہ میں ایک دوسرے امریکی ریسرچ اسکالر اپنا موضوع لئے ہوئے ہندوستانی مسلمانوں کی سیاسی تحریکات ( 1900 سے لیکر ۱۹۲۰ تک ) ہندوستان کی خاک چھان رہے ہیں ۔ اور دریا باد آنے پر ہر وقت آمادہ لکھنؤ میں بیٹھے ہوئے ہیں کے حقیر ذخیرہ معلومات ( کامریڈ وغیرہ کی جلدوں ) سے کام لے رہے ہیں ( صدق جدید ۱۲ اگست ۱۹۶۵ )
یہ اس قسم کی بے شمار مثالوں میں سے ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مغربی قو میں کس طرح ہر قسم کے احوال سے اپنے کو باخبر رکھتی ہیں تاکہ ان کی پلاننگ صحیح ہو۔ قدیم زمانہ میں صلیبی جنگوں میں شکست کے بعد سارے یورپ میں نئے قسم کے اہل علم جاگ اٹھے جن کو مستشرق کہا جاتا ہے۔ انھوں نے مشرقی اقوام (بشمول مسلمان ) کی اتنی کامل تحقیق کی کہ ان کے بارے میں خود مشرقی اقوام سے زیادہ واقف اور باخبر ہو گئے ۔ اس واقفیت سے انھوں نے زبردست فائدہ اٹھایا جس
‹ Previous page Next page › Contents of July 1989 All issues